دشمن کی تلوار سے منافق کی ہمدردی زیادہ خطرناک ہوتی ہے!
عمران خان کو منافقوں نے گھیر ے میں لے لیا تھا۔
منافقوں کے اس ٹولے نے تین چیزیں کیں:
1 - ہر اس شخص کو خان سے دور کر دیا جو تصویر کے دوسرے رُخ دیکھ کر خان صاحب سے اختلافِ راے کا اظہار کرنے کی صلاحیت رکھتا۔
یہ لوگ گینگ بنا کر ایسے مخلص لوگوں کے بارے میں جھوٹ بول کر خان صاحب کو گمراہ کرتے رہے۔
سینیٹ کا الیکشن تو بڑی باتھ ہے، ان میں سے بعض تو خان صاحب سے میٹنگ کروانے کے لیےبھی پیسے پکڑتے تھے۔ جو آج آپ دیکھ رہے ہیں، اس کی پیشن گوہی تو پہلے ہی کی جا چکی تھی۔
2 - یہ منافقوں کا ٹولا، اُن سب کو پروموٹ کرتا جو خان صاحب کے سامنے صرف “جی سر” بولتے۔
3 - جو بھی جانے یا انجانے میں اسٹیبلشمنٹ کی مخالفت کرتا، اُس کی آواز کو زور و شور سے پروموٹ کرتے ۔
صبر اور خاموشی ایک نعمت ہے، خاص طور پے اسُ وقت جب اختلافات زیادہ ہوں، شورہنگامہ برپا ہو، علم کی کمی ہو اور دلیل کی کوئی اوقات نا رہے۔
24 سال جیدوجہد کے بعد یہ تماشا خاموشی سے دیکھ رہا ہوں۔
لیکن اِس دوران ایک کے بعد ایک، یہ سب خود بےنقاب ہو رہے ہیں۔
بیشک، اللّٰہ الحق ہے!