سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غربی کی عدالت نے دعا بھٹو کی حلیم عادل شیخ سے خلع کی درخواست منظور کر لی۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ فریقین کے درمیان مصالحت کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔
درخواست گزار طاہرہ عرف دعا بھٹو نے عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ حلیم عادل شیخ مجھے اور بچے کو اخراجات ادا نہیں کررہے، اس لیے وہ حلیم عادل شیخ کے ساتھ مزید زندگی نہیں گزارنا چاہتی۔
عدالت نے طاہرعرف دعا بھٹو کی درخواست منظور کرتے ہوئے بچے کے اخراجات کی مد میں حلیم عادل شیخ کو 24 ہزار ماہانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے
عدالت نے بچے کے اخراجات سے متعلق کیس کی مزید سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ نے 2018 میں دعا بھٹو سے دوسری شادی کی تھی اور دعا بھٹو کی جانب سے 2022 میں حلیم عادل سے خلع کی درخواست دائر کی گئی تھی۔صلح کے بعد دعا بھٹو نے خلع کی درخواست واپس لی تھی مگر بعدازاں دعا بھٹو نے دوبارہ خلع کی درخواست جمع کروائی۔
دعا بھٹو کی جانب سے جمع کرائے گئے خلع کے دعوے میں کہا گیا تھا کہ 2018 میں حلیم عادل شیخ سے شادی ہوئی تھی، پانچ لاکھ روپے حق مہر مقرر کیا گیا تھا جو تاحال ادا نہیں کیا گیا۔
دعا بھٹو نے خلع کے دعوے میں کہا کہ 10 ستمبر 2019 کو ہمارا بیٹا کامل حلیم پیدا ہوا، حلیم عادل شیخ کی پہلی شادی کے بارے میں بعد میں معلوم ہوا، حلیم عادل شیخ کی پہلی بیوی اور بچے میری زندگی میں مداخلت کرتے ہیں۔
یہ پاکستانیوں کا مسلہ نہیں ہے . میاں بیوی میں اونچ نیچ ہر معاشرے میں ہوتی رہتی ہے، روز روز لڑائی کرنے سے بہتر ہے کہ الگ ہو جائیں . اسلام اسکی مکمل اجازت دیتا ہے
سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غربی کی عدالت نے دعا بھٹو کی حلیم عادل شیخ سے خلع کی درخواست منظور کر لی۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ فریقین کے درمیان مصالحت کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔
درخواست گزار طاہرہ عرف دعا بھٹو نے عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ حلیم عادل شیخ مجھے اور بچے کو اخراجات ادا نہیں کررہے، اس لیے وہ حلیم عادل شیخ کے ساتھ مزید زندگی نہیں گزارنا چاہتی۔
عدالت نے طاہرعرف دعا بھٹو کی درخواست منظور کرتے ہوئے بچے کے اخراجات کی مد میں حلیم عادل شیخ کو 24 ہزار ماہانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے
عدالت نے بچے کے اخراجات سے متعلق کیس کی مزید سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ نے 2018 میں دعا بھٹو سے دوسری شادی کی تھی اور دعا بھٹو کی جانب سے 2022 میں حلیم عادل سے خلع کی درخواست دائر کی گئی تھی۔صلح کے بعد دعا بھٹو نے خلع کی درخواست واپس لی تھی مگر بعدازاں دعا بھٹو نے دوبارہ خلع کی درخواست جمع کروائی۔
دعا بھٹو کی جانب سے جمع کرائے گئے خلع کے دعوے میں کہا گیا تھا کہ 2018 میں حلیم عادل شیخ سے شادی ہوئی تھی، پانچ لاکھ روپے حق مہر مقرر کیا گیا تھا جو تاحال ادا نہیں کیا گیا۔
دعا بھٹو نے خلع کے دعوے میں کہا کہ 10 ستمبر 2019 کو ہمارا بیٹا کامل حلیم پیدا ہوا، حلیم عادل شیخ کی پہلی شادی کے بارے میں بعد میں معلوم ہوا، حلیم عادل شیخ کی پہلی بیوی اور بچے میری زندگی میں مداخلت کرتے ہیں۔
کیا دعا بھٹو کو حلیم عادل شیخ کی پہلی شادی کا پتہ نہیں تھا کیا ہو گیا 2018 کے الیکشن میں یہ موصوفہ حلیم عادل شیخ کی الیکشن کمپین چلا رہی تھی الیکشن میں کامیابی کے بعد اس نے حلیم عادل شیخ سے شادی کی پتہ بھی تھا کہ ان کی پہلی بیوی ہے اس میں سے بچے بھی ہیں
پہلے اپنے سے دگنے سے بھی زیادہ عمر کے بندے سے شادی اور بعد میں پتا چلا کے یہ پہلے سے شادی شدہ تھا۔۔۔ اسکی تمھاری عمر کی بیٹی ہے ۔ ہر کسی کو شیخ رشید سمجھ رکھا ہے؟