دلی خواہش ہے کہ سنیامارشل مسلمان ہو جائیں،حسن احمد

5hassnahmadsunita.jpg

پاکستان کے مشہور اداکار حسن احمد نے اہلیہ سنیتا مارشل کے مسلمان ہونے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ڈیجیٹل چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے حسن احمد کا کہنا تھا کہ میری دلی خواہش ہے کہ میری اہلیہ سنیتا مارشل اپنا مذہب تبدیل کریں اور مسلمان ہوجائیں، تاہم مذہب کی تبدیلی کسی بھی فرد کا اپنا ذاتی فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ وہ دل سے مسلمان ہوں نا کہ ان پر زور زبردستی کی جائے، ہر چیز کا ایک وقت مقرر ہوتا ہے، مجھے یقین ہے جب اس کا وقت آئے گا تو یہ ضرور ہوگا، ایک غیر مسلمان اسی وقت مذہب تبدیل کرکےاسلام قبول کرے گا جب وہ اپنے اردگرد اس مذہب کے ماننے والوں کے کرداروں سے مطمئن ہوگا، اگر اردگرد موجود مسلمان کے کردار اچھے نہیں ہیں تو غیر مسلم اس مذہب کے بارے میں کیسےاچھی رائے قائم کرے گا۔

https://twitter.com/x/status/1688895079920832512
ماڈل واداکارہ سنیتا مارشل کے شوہر حسن احمد کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب میں ذہنی مسائل کا شکار ہوگیا تھا اور مجھے ڈاکٹر سے رجوع کرنا پڑا جس کے بعد میں مکمل طور پر ٹھیک ہوگیا ہوں، بہت سے ذہنی مسائل کا شکار افراد سمجھتےہی نہیں ہیں کہ انہیں ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے،ایسے لوگوں کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔
 
samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
اسلام کو پھیلنے سے روکنے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ اسلام کہ قلعے یعنی پاکستان جو کہ دنیا میں مدینہ کہ بعد اسلام کہ نام پر وجود میں آنے والی واحد ریاست ہے، اس اسلام کہ قلعے میں موجود کروڑوں سچے عاشقان رسول کہ 'کرتوت' دنیا کہ سامنے تواتر سے پیش کیے جائیں تاکہ غیر مسلم اسلام سے متنفر ہو سکیں
 
gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
خواہش تو ہماری بھی ہے ۔ کاش پاکستان میں اس کے سامنے کوئی ایسا مسلمان رول ماڈل ہوتا کہ اس کا دل خود بخود اسلام قبول کرنےکو چاہتا۔
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)
اسلام کو پھیلنے سے روکنے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ اسلام کہ قلعے یعنی پاکستان جو کہ دنیا میں مدینہ کہ بعد اسلام کہ نام پر وجود میں آنے والی واحد ریاست ہے، اس اسلام کہ قلعے میں موجود کروڑوں سچے عاشقان رسول کہ 'کرتوت' دنیا کہ سامنے تواتر سے پیش کیے جائیں تاکہ غیر مسلم اسلام سے متنفر ہو سکیں
اس طرح لوگ اسلام سے نہیں مسلمانوں سے متنفر ہو نگے
 
barzi

Councller (250+ posts)

True one hundred percent
 
samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
اس طرح لوگ اسلام سے نہیں مسلمانوں سے متنفر ہو نگے
اتنی گہرائی میں کون سوچتا ہے بھائی

غیر مسلم تو یہی سمجھیں گے کہ مسلمانوں کا مذہب ہی ایسا ہے. پاکستانی مسلمان بات بات پر ماشااللہ، انشاللہ، الحمدللہ کہتا ہے.مذہبی ریلیوں اور اجتماعات میں شرکت کر کہ مذہب اسلام سے اپنی محبت کا اظہار کرتا ہے لہذا ایک غیر مسلم عمومی طور پر یہی سمجھے گا کہ ایک عام پاکستانی مسلمان اپنی زندگی میں اپنے مذہب پر عمل کر رہا ہے