
پولیس کا زمان پارک سے باہر پکڑے گئے نوعمر پی ٹی آئی سپورٹرز کو رہا کرنے کااعلان۔۔۔ دل لگاکر تعلیم حاصل کرنے کی شرط عائد کردی
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق کم عمر طالب علموں کا مستقبل بچانے کے لیے لاہور پولیس کا زیر حراست بچوں کے خلاف کاروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہیں رہا کرنے کااعلان کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق بچوں سے کہا گیا ہے کہ "دل لگا کر تعلیم حاصل کرو گے تو چھوڑ دیتے ہیں"
https://twitter.com/x/status/1637424806042959873
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بچوں نے تعلیمی سرگرمیوں پر توجہ دینے کا وعدہ کیا ہے اور رہائی پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فوادچوہدری نے ٹویٹ کیا تھا کہ زمان پارک سے حراست میں لئے گئے دھشت گرد، اس بے شرم محسن نقوی اور اس کے لاڈلے پولیس افسر انسانیت سے ہی گر گئے ہیں
https://twitter.com/x/status/1637420320800874498
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/inahasiaa.jpg