دنیا بھر میں ایک سال کےدوران قریبی رشتہ داروں نے 48ہزار خواتین کو قتل کردیا

15wooemmaurudrjs.png


2022 کے دوران دنیا بھر میں 48 خواتین کو قریبی رشتہ داروں نے موت کے گھاٹ اتاردیا،مجموعی طور پر قتل ہونے والی خواتین اور لڑکیوں کی تعداد89ہزار ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے سال 2022 میں صنفی بنیادوں پر عورتوں اور لڑکیوں کے قتل پر مبنی ایک رپورٹ جاری کی ہےجس میں ہوشربا اعدادوشمار شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سال 2022 خواتین کے قتل کے حوالے سے دو دہائیوں کا بدترین سال ثابت ہوا، دنیا بھر میں اس ایک سال میں تقریبا 89ہزار خواتین اور لڑکیوں کو جان بوجھ کر موت کے گھاٹ اتارا گیا، یہ دو دہائیوں کے دوران کسی ایک سال میں قتل کی گئی خواتین کی سب سے زیادہ تعداد ہے، قتل کی گئی خواتین میں 48ہزار 800خواتین یا لڑکیاں ایسی تھیں جنہیں ان کے قریبی رشتہ داروں یا ساتھیوں نے قتل کیا۔

رپورٹ کے مطابق اوسط ہر روز133 سے زائد عورتیں یا لڑکیاں اپنے ہی خاندان کے کسی فرد یا قریبی ساتھی کے ہاتھوں موت کے منہ میں چلے جاتی ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ"یو این ویمنز جینڈر اسنیپ شاٹ 2023 کے مطابق ہر سال تقریبا24 کروڑ50 لاکھ عورتوں کو لڑکیوں کو ان کے خاندان کے افراد یا قریبی ساتھیوں کی جانب سے جسمانی یا جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین میں 86 فیصد کا تعلق ایسے ممالک سے ہے جہاں ایسے تشدد سے بچنے کیلئے زیادہ قانونی تحفظ میسر نہیں ہے۔
 

Back
Top