
پی آئی اے سنٹرل ڈسپلنری یونٹ کا ایکشن، دوران ڈیوٹی موبائل استعمال کرنے والے ملازم کو گھر بھیج دیا
قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے اپنے شعبہ ٹکٹنگ اینڈ ریزرویشن کے سپروائزر عامر علی کو دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا کے استعمال پرنوکری سے برطرف کر دیا، مذکورہ ملازم پر الزام تھا کہ وہ ڈیوٹی اوقات کے دوران سوشل میڈیا کا استعمال کرتا تھا۔
پی آئی اے انتظامیہ نے اپنے ملازمین کو متنبہ کر رکھا تھا کہ وہ دوران ڈیوٹی موبائل کا استعمال نہ کریں جس کی خلاف ورزی پر قومی ایئرلائن نے عام علی نامی سپروائزر کو نوکری سے برطرف کر کے گھر بھیج دیا۔
مذکورہ ملازم کی برطرفی کے نوٹیفکیشن میں پی آئی اے انتظامیہ نے مؤقف اپنایا ہے کہ عامرعلی کے واجبات کی ادائیگی کلیئرنس سے مشروط ہیں، ادارے کو جب کلیئرنس ملے گی تو بقایا جات ادا کردیئے جائیں گے۔ ایئرلائن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ ادارے کا سروس کارڈ، فیملی کار، ایپرن پاس اور کتابیں واپس جمع کرائے جس کے بعد ہی اس کے واجبات ادا کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سول ایوی ایشن نے دوران ڈیوٹی ایئرپورٹس پر موبائل کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی جس کے تحت تمام ایئرلائنز کو نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا کہ وہ اپنے ملازمین کو دوران ڈیوٹی موبائل کے استعمال سے منع کریں۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/wATRHof.jpg