https://twitter.com/x/status/1687212435420385280
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کی جانب سے قوم کو سنائی جانے والی یہ خوش خبری ہے کہ2 دوست ممالک پاکستان میں46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر تیار ہیں۔وزیر مملکت کے بقول سعودی عرب نے پاکستان میں 24 ارب ڈالر اور یو اے ای نے 22 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروائی ہے۔
سابق سعودی سفیر علی عواض العسیری حال ہی میں بتا چکے ہیں کہ سعودی عرب، امارات اور قطر نے8ارب ڈالر پر مشتمل پاکستان ساورن فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ معاشی بحالی کے منصوبے کے تحت حکومت نے دوست ملکوں کو زراعت، معدنیات، آئی ٹی اورتوانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے جس پر مثبت ردعمل کا اظہار اس امر کا ثبوت ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے محفوظ اور روشن مستقبل پر یقین رکھتی ہے ۔
تاہم اس اعتماد کو قائم رکھنے کیلئے ملک میں سیاسی استحکام ، امن و امان اور تمام ریاستی اداروں کا اپنے آئینی حدود میں رہنا ضروری ہے۔
Source

- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/mzZRsNg/salman-durani.jpg