دولڑکیوں سے 20 ملزمان کی اجتماعی زیادتی،سندھ ہائی کورٹ نے نوٹس لے لیا

11snfhc.jpg

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے سندھ کے شہر نو کوٹ میں 2 لڑکیوں کے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے نو کوٹ میں 2 لڑکیوں کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعہ سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کا از خود نوٹس لے لیا ، اس حوالے سے میر پور خاص کے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو طلب کرلیا جبکہ پولیس حکام سے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔

FLJDq6lXIAASuZ7


واضح رہے کہ سندھ کے علاقے نوکوٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے نوکوٹ میں 16 میل گاؤں میں پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، ٹنگڑی برداری کی جانب سے 2 لڑکیوں کو گھروں سے اغوا کیا گیا ،دونوں لڑکیوں کو برہنہ کر کے پورے گاؤں میں گھمایا گیا، اسکے بعد لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، اجتماعی زیادتی کا سلسلہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہا۔


لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کی، لڑکی کے والدین نے اعلیٰ حکام سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، بیس میں سے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
ایسے جانوروں کا کیا فائدہ بیس کے بیس ننگے کر کے گاوں میں دوبارہ گھماے جائیں اور لڑکی کو ایک سوٹی پر سوا لگا کر دے دیا جاے کہ ہر ایک کی گاف پر تین تین مارے سوا پورا اندر جاے سب لہولہان تشریف لے کر جب گاوں کے چوپال میں پنہچیں تو ان سب کو شوٹ کردیا جاے