وہ بھی ہمارا بچہ ہے, ارشد ندیم کی پرفارمنس نے نیرج چوپڑا کی والدہ کا پیار بھرا پیغام
پاکستان کے ارشد ندیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا, جیولین تھرو میں سلور میڈل جیتنے والے بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی والدہ نے بھی ارشد ندیم کے نام پیار بھرا پیغام بھیجا
بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی والدہ نے ارشد ندیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیٹے کی چاندی سونے کی طرح ہے اور جو جیت گیا وہ بھی بچے جیسا ہے۔
ارشد ندیم کی والدہ نےبھی نیرج چوپڑا سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، اسکا کہنا تھا کہ نیرج چوپڑا میرے بیٹے کا دوست ہے اور میرے بیٹے کی طرح ہے۔اللہ اسے بھی کامیاب کرے وہ بھی ایک دن گولڈ میڈل لیکر آئے گا۔
https://twitter.com/x/status/1821642556708642976
انکا کہنا تھا کہ انہیں اپنے بیٹے پر فخر ہے، ارشد ندیم نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا۔ نام روشن تھا۔ والدین نے دعا کرنے پر قوم کا شکریہ بھی ادا کیا۔
https://twitter.com/x/status/1821840580306977258
گدشتہ رات پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں مردوں کے جیولن تھرو کے مقابلوں میں 92.97 میٹر فاصلے پر نیزہ پھینک کر نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کر لیا ہے۔ اسی مقابلے میں انڈیا کے نیرج چوپڑا نے چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/arshai11h2h1.jpg
Last edited: