دو وزراء کی تجویز کی مخالفت پر ئی جی موٹروے کو عہدے سے ہٹادیا گیا

aleem1h122321.jpg

موٹروے پولیس کو وزارت مواصلات سے وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کی محسن نقوی کی تجویز کی مخالفت کرنے پر ادارے کے آئی جی سلمان چودھری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

سلمان چوہدری نے وزارت مواصلات سے وزارت داخلہ کو انتظامی کنٹرول منتقل کرنے کی تجویز کی مخالفت کی، جس پر ان کے اور وزراء کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے

ڈان نیوذرائع کے مطابق حکومت نے آئی جی موٹروے سلمان چوہدری کو ہدایت کی تھی کہ وہ اگلے احکامات تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کریں جس پر انہوں نے این ایچ اینڈ ایم پی کا انتظامی کنٹرول وزارت مواصلات سے وزارت داخلہ منتقل کرنے کی تجویز کی مخالفت تو انہیں ہٹادیا گیا۔

محسن نقوی موٹر وے پولیس کو وزارتِ داخلہ کے ماتحت کرنے کی تجویز کی مخالف پر ناراض ہوئے، علیم خان موٹر وے پولیس میں پسندیدہ بھرتیاں نہ ہونے پر ناراض ہوئے۔

https://twitter.com/x/status/1872135719793385645
ڈان نے ان کا نقطہ نظر جاننے کے لیے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے رابطہ کیا، لیکن انہوں نے تبصرے کے لیے کالز اور تحریری درخواست کا جواب نہیں دیا۔

اس سلسلے میں جب علیم کان اور محسن نقوی سے رابطہ کیا تو انہوں نے نہ کالز ریسیو کیں اور نہ تحریری جواب دیا۔

ذرائع کے مطابق وہ ایک ایماندار اور اچھی ساکھ والے افسر جانے جاتے ہیں ،انہیں ٹرانسفر کرنے کی پہلی دو کوششیں ناکام ثابت ہوئی تھیں لیکن تیسری بار میں کامیاب رہی۔

ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی نے اس تجویز کی حمایت کی تھی اور انہیں توقع تھی کہ محکمے سے کوئی بھی اس کی مخالفت نہیں کرے گا۔

انہوں نے اصرار کیا کہ محکمے کا انتظامی کنٹرول وزارت داخلہ کو منتقل کرنے سے اس کی موجودہ حیثیت کو کمزور یا سمجھوتہ کرنے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ خواجہ آصف نے بظاہر سلمان چوہدری کے موقف کی حمایت کی اور این ایچ اینڈ ایم پی کو وزارت مواصلات کے انتظامی کنٹرول میں رہنے دینے کے خیال کی تائید کی تھی۔

تاہم دو وفاقی وزرا کے ساتھ اختلافات کے باعث آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس سلمان چوہدری کا تبادلہ کر دیا گیا۔

بیوروکریسی کے مطابق آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی یا او ایس ڈی ایسے افسران کو بنایا جاتا ہے جن کو اعلیٰ افسران نے ’سزا‘ دی ہو۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس خبر سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ محسن نقوی ایک طاقتور شخص بن کر ابھرنا چاہتے ہیں، اس سے قبل وہ نہ صرف چئیرمین پی سی بی ہیں بلکہ وزارت داخلہ، وزارت انٹی نارکوٹکس، ائیرپورٹ اور دیگر انتظام بھی اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں اور اب وہ نیشنل ہائی ویز کو بھی اپنی وزارت کے ماتحت کرنا چاہتے ہیں۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
اگر وہ آئی جی ایماندار ہے تو پھر ان کرپٹ حرام زادوں نطفہ حراموں نو دولتئے دو دو ٹکے کے کرپٹ کنجروں کی ایسے آئی جی کے خلاف بھونکنا اور مایکئ کرنا تو بنتا ہے
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
کوئی بندے کا پتر اس عہد میں عہدے پر نہ رہے تمام کرپٹ خوشامدی چاہئیں ۔جس نے اپنے بل بوتے پر تعلیم حاصل کی میرٹ پر جاب لی ہو گی وہ ان کی غلامی اور خوشامد کیوں کرے گا گھٹیا چنتخب
 

Back
Top