
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس چارسدہ کے زیر اہتمام جشن آزادی سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کے موقع پر ضلعی اسپورٹس انتظامیہ کی بد انتظامی اورناقص انتظامات کے خلاف کھلاڑیوں نے احتجاج ریکارڈ کروایا۔
کھلاڑیوں نے ضلعی اسپورٹس افسر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ٹرافی توڑ دی اور اعلیٰ افسران سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔
https://twitter.com/x/status/1823935452363084037
کھلاڑیوں کو ٹرافی لینے کیلئے شدید گرمی میں اعلیٰ افسران کا انتظار کروایا گیا جس پر کھلاڑیوں کا صبر جواب دے گیا اور ایک کھلاڑی نے ٹرافی ملتے ہی ٹرافی زمین پر دے ماری
ٹرافی ریسیو کرتے ہی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ڈی ایس او صاحب کا بہت شکریہ کہ اُنہوں نے ہمیں 2 بجے اس شدید گرمی میں ہمیں ذلیل کیا
نوجوان کھلاڑی کی ٹرافی توڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر رد عمل دیتے ہوئے صارفین نے بھی منتظمین کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ کھلاڑیوں نے بالکل ٹھیک کیا۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ اس کے بعد کوئی بھی تقریب میں دیر سے آنے کی جراتٌ نہیں کرے گا
https://twitter.com/x/status/1824534140726677650
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ جب سرکاری افسران اے سی چلاکر ٹھنڈے کمروں کے مزے لینگے تو ایسا ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1824110440583966975
حسن خٹک نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام تو ڑگیا
https://twitter.com/x/status/1823944752854945932
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/jasa11h1.jpg