
وفاقی کابینہ نے فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہارکردیا,فیض آباد دھرنا واقعہ کے انکوائری کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کردیا گیا۔
وفاقی کابینہ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا,کابینہ نےقرار دیا کہ انکوائری کمیشن نے اپنے ٹرمز آف ریفرنس کے مطابق کام نہیں کیا، کابینہ نے پاکستانی شہریت کے تین ملزمان کی حوالگی کے حوالے سے برطانیہ سے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط اور گندم اسکینڈل میں فوڈ سکیورٹی کے 4 افسران کی معطلی کی منظوری دیدی.
وزیراعظم کی زیر صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا پہلا اجلاس ہوا جس میں اقتصادی پالیسیوں اور اصلاحات میں اقتصادی ماہرین اور نجی شعبے سے مشاورت کو کلیدی اہمیت دینے کا فیصلہ کیا گیا, وزیراعظم نے کہا عام آدمی پر شرح کم کرکے ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھائیں گے،معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، مہنگائی میں کمی آرہی ہے، آئندہ بجٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو مزید سہولیات فراہم کرینگے۔
اجلاس میں وزیراعظم نے بیرونی سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کو پاکستان کے ویزہ کے حصول میں حائل تمام رکاوٹوں کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا,وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم ریئسی، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور انکے رفقاء کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر وفاقی کابینہ کی تعزیتی قرارداد منظور کی گئی۔
وفاقی کابینہ کواٹارنی جنرل پاکستان کی جانب سے فیض آباد دھرنا واقعہ کے انکوائری کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی اور اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کابینہ نے رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے اس حوالے سے کابینہ کی ایک خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی جو اس سلسلے میں اپنی سفارشات پیش کریگی۔
وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر پبلک سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ گوئینگ ڈونگ، چین کی جانب سے بلوچستان پولیس کو عطیہ کئے جانے والے پولیس ایکوپمینٹس آلات کو ڈیوٹی اور ٹیکس سے استثنیٰ دینے کی منظوری دیدی تاہم ان آلات پر فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے تحت فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو ہو گی۔
وفاقی کابینہ نے ہدایت کی کہ مستقبل میں اس طرح کے تمام عطیات اور گرانٹس ٹیکس سے مستثنیٰ ہونگی۔ وفاقی کابینہ نے وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی طرف سے نیشنل لائیو اسٹاک بریڈنگ پالیسی 2022 پیش کی گئی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3sehacbiemekjkddjjfarep.png