
برطانیہ میں دہشت گرد ی کا الزام ثابت ہونے پر پاکستانی نژاد برطانوی شہری انجم چوہدری کو عمر قید کی سزا سنادی گئی ہے۔
برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی وولچ کراؤن کورٹ میں 57 سالہ انجم چوہدری کے خلاف کالعدم دہشت گرد تنظٰم المہاجرون کو ہدایات دینے کے الزام میں برطانوی انسداد دہشت گردی قانون کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔
دوران سماعت پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کو بتایا کہ انجم چوہدری 2014 سے لے کر ایک مخصوص عرصے تک کالعدم دہشت گرد تنظیم کو ہدایات دے رہے تھے، انہیں گزشتہ برس 17 جولائی کو گرفتار کیا گیا ، انہیں2016 میں داعش کی حمایت کے جرم میں بھی سزا سنائی گئی تھی۔
عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر انجم چوہدری کو 26 سال قید کی سزا سنادی ہےجس کے بعد انجم چوہدری کو اب 85 برس سے زائد عمر ہونے پر رہائی مل سکے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/anjumacha1.jpg