رؤف حسن اور گوہر خان کی ایف آئی اے پیشی، اندرونی کہانی منظر عام پر

raufah1h1i1h.jpg


عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے سامنے آنے والی متنازع ٹویٹ کے حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے ایف آئی اے کو اپنا بیان ریکارڈ کروادیا ہے جس میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پالیسی اور عمران خان کا ایکس چلانےو الے کے حوالے سے بڑے انکشافات سامنےآئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے ذاتی ایکس اکاؤنٹ سے کی جانب والی متنازعہ ٹویٹ کے معاملے پر ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سیکرٹر اطلاعات رؤف حسن ایف آئی کے دفتر پیش ہوئے اور انہوں نے اپنے بیان ریکارڈ کرائے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے بیرسٹر گوہر سے تقریبا دو گھنٹے سوال و جواب کیے، بیرسٹر گوہر نے انکشاف کیا کہ انہیں یہ علم نہیں ہے کہ عمران خان کا سوشل میڈیا ٹیم کون چلارہا ہے، میں متنازعہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے سے قطعی طور پر متفق نہیں تھا، تصادم اس حد تک نہیں جانا چاہیے بلکہ کوئی پرامن حل نکلنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اظہر اور جبران نام کے نوجوان بیرون ملک سے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلا رہے ہیں، سوشل میڈیا پالیس کے ذمہ دار بھی یہی لوگ ہیں اور ویڈیوز بھی یہی لوگ بناتے ہیں تاہم ان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے بھی متنازع ٹویٹ اور ویڈیوز کے معاملے کو سوشل میڈیا ٹیم سے منسوب کیا و رکہا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی سربراہی امریکہ میں مقیم جبران الیاس کررہے ہیں، متنازعہ ٹویٹ کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کے نوٹس میں لاکر جواب حاصل کریں گے۔

خیال رہے کہ عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمان کی ویڈیو شیئر کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کررکھی ہیں، اس ویڈیو کے ساتھ عمران خان سے منسوب ایک بیان بھی شیئر کیا گیا جس میں کہا گیا تھا " ہر پاکستانی کو حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کا مطالعہ کرنا چاہیے اور جاننا چاہیے کہ اصل غدار کون تھا، جنرل یحییٰ خان یا شیخ مجیب الرحمٰن"
 

Back
Top