
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسن رؤف پارٹی رہنماؤں و کارکنان پر مظالم کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسن رؤف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کی، دوران گفتگو انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت، پارٹی رہنماؤں اور کارکنان پر ہونے والے مظالم کا ذکر کیا اور ان مظالم کا ذکرکرتے ہوئے ان کی آنکھیں بھر آئیں۔
حسن رؤف نے کہا کہ 17 سا ل کے بچے کو اغوا کرکے اس کے والد کو حلف نامہ جمع نا کروانے کیلئے دباؤ میں لیا گیا، یہ پی ٹی آئی کی ہی کہانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پہلے مینڈیٹ واپسی کا مطالبہ کرتے تھے تاہم اب ہم نے پالیسی تبدیل کرلی ہے اور اب ہم کہتے ہیں یا مینڈیٹ واپس دیا جائے یا پھر الیکشن کروائے جائیں، اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کی پالیسی پارٹی کی ہے، عمران خان بھی یہی چاہتے ہیں مگر اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے تاحال کوئی موومنٹ نظر نہیں آئی۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم ن لیگ، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے علاوہ تمام جماعتوں سے رابطے میں ہیں، بس ہم مینڈیٹ چوروں سے رابطہ نہیں کرسکتے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fiazah11.jpg