
رائے ونڈ: رائے ونڈ میں پولیس اہلکاروں کے ایک خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد اور زیادتی کے واقعے نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پولیس اہلکاروں نے خاتون کو نہ صرف برہنہ کیا بلکہ اس کے ساتھ مبینہ زیادتی بھی کی۔
ایس پی سردار عثمان نے بتایا کہ اس سنگین واقعے کا مقدمہ تھانہ رائے ونڈ سٹی میں درج کر لیا گیا ہے۔ ملوث اہلکار ابوبکر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرے اہلکار کی تلاش جاری ہے۔
اس واقعہ کی فوری اطلاع نہ دینے پر چوکی انچارج کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز خود اس کیس کی تمام کارروائی کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
- Featured Thumbs
- https://i.imghippo.com/files/lxP9024Xe.jpg