
اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کے بھائی راجا جاوید کیجانب سے پولیس افسر کے ساتھ تضحیک آمیز رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کے بھائی راجہ جاوید ایک جلسے کے دوران حاضر سروس چوکی انچارج سب انسپکٹر کو اسٹیج پر انتہائی تضحیک آمیز رویے سے طلب کرتے ہیں اور لوگوں کی طرف منہ کرکے کھڑے ہونے کی ہدایات کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1672167535381303297
راجہ جاوید لوگوں سے کہتےہیں کہ میں نے اس پولیس والے کو یہاں چوکی انچارج لگایا ہےاور میں نے اسے کہا ہے کہ اگر کوئی جھوٹا مقدمہ درج ہوا تو میں یہ سارے اسٹار اتاردوں گا۔
https://twitter.com/x/status/1672322851066748929
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے راجہ جاوید کے انداز بیان اور پولیس اہلکار سے گفتگو کے انداز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور سی پی او راوولپنڈی سے معاملےکا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پوسٹنگ بچانے کیلئے اپنی غیرت فروخت نا کریں۔
https://twitter.com/x/status/1672532446003318785
صارفین کے شدید ردعمل اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد راجہ جاوید نے اشرف نے پنجاب پولیس سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی تقاریر کےد وران فرط جذبات میں اکثر ایسے الفاظ ادا ہوجاتے ہیں،شہداء کی سرزمین گوجر خان کے رہائشی وردی کا احترام کرتے ہیں، چوکی انچارج اور ایس ایچ او میرے بھائی ہیں۔