
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و قوال راحت فتح علی خان نے اپنے ملازم پر کیے جانے والے تشدد پر سب سے معافی مانگ لی,راحت فتح علی خان نے سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر اپنا ویڈیو پیغام میں ملازم پر تشدد کی غلطی کا اعتراف کیا, انہوں نے کہا میں ملازم پر تشدد کے معاملے پر سب سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا سب سے پہلے میں اپنے رب سے معافی کا طلبگار ہوں، اُس کے بعد اپنے خاندان، دوستوں، عزیز و اقارب، مداحوں سے بھی معافی مانگتا ہوں کیونکہ انہیں میرے اس رویے کی وجہ سے تکلیف پہنچی ہے۔
گلوکار نے دعویٰ کیا اُن کی سوشل میڈیا پر تین روز قبل وائرل ہونے والی ویڈیو 9 ماہ پرانی ہے جو اُن کے مخالفین نے حال ہی میں کی جانے والی پریس کانفرنس کے بعد جان بوجھ کر شیئر کی۔
راحت فتح علی خان نے کہا اس ویڈیو کی وجہ سے مجھے اپنی غلطی کا احساس بھی ہوا ہے کیونکہ بطور انسان اور بالخصوص آرٹسٹ مجھے ایسا رویہ نہیں رکھنا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ میری مخالفت یا بائیکاٹ لوگ صرف اس لیے کررہے ہیں کہ وہ مجھ سے محبت کرتے ہیں اور اس قسم کے رویے کی کبھی توقع نہیں کرتے تھے، میں اپنے تمام ساتھی گلوکاروں، میوزک انڈسٹری سے وابستہ لوگوں سے بھی معافی مانگتا ہوں‘۔
معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ سب مذاق کررہے ہیں لیکن وہ پیرو مرشد کا پڑھا ہوا پانی تھا۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں گلوکار راحت فتح علی خان اپنے ملازم کی پٹائی کرتے ہوئے اور ان سے بوتل سے متعلق پوچھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ گلوکار بار بار ملازم سے کسی بوتل کا پوچھتے رہے اور اس کی پٹائی بھی کرتے۔
وائرل ویڈیو کے بعد گلوکار راحت فتح علی خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے وضاحتی پیغام جاری کردیا ہے۔
ویڈیو میں راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ سب مذاق کررہے ہیں لیکن یہ بات سچ ہے کہ وہ میرے پیرو مرشد کا پڑھا ہوا پانی تھا، لوگ سمجھ نہیں رہے ہیں، میرے اور پیرو مرشد کے درمیان ایک معاملہ ہے اور وہ میرے لیے بہت بڑی چیز تھی۔
اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ میرے رویے سے میرے جن تعلق والوں کو تکلیف ہوئی،ان سب سے معافی مانگتا ہوں، یہ غلطی آئندہ کبھی نہیں ہوگی، یہ ویڈیو بھی 9ماہ پرانی ہے۔
راحت نے کہا تھا کہ میں نے اسی وقت اپنے شاگرد سےمعافی بھی مانگی تھی اور اب سب کے سامنے اب بھی مانگتا ہوں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/rah1133.jpg