راستے بند ہونیکی وجہ سے دلہا دلہن کو موٹرسائیکل پر بٹھاکر لے گیا

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1860705809635881135
لاہور میں راستے بند ہونے کی وجہ سے دلہا اپنی دلہنیا کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر رخصت کرکے لے گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث شہر بھر میں راستے بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بتی چوک لاہور پر مکمل طور پر ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے۔ نئی نویلی دلہن بھی راستہ بند ہونے سے پریشان ہوگئی۔

واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں دلہن کو پیدل آتے اور موٹر سائیکل پر بیٹھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ رستوں کے بندش سے عام لوگ تو مشکلات کا شکار ہیں، دلہا دلہن کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

سڑکوں کی بندش کی وجہ سے مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شاہدرہ سے ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے شہری کو پیدل اپنے بچے کو اسپتال لے جانا پڑا۔ بچہ بیمار ہونے کی وجہ سے اس کے ساتھ آکسیجن کا سلنڈر بھی ایک شخص ساتھ میں لے کر جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی دو دلہے اپنی باراتوں سمیت ٹریفک میں پھنس گئے تھے، جنہیں بہت زیادہ منت سماجت کے بعد جانے کی اجازت دی گئی۔


 

frenes

Chief Minister (5k+ posts)
Very sad
Car pr ana jana koi farz nhi hai laikn is din k kitny hi khwab hoty hain. Especially aik larkee jo dulhan ban-ny ja rhi hai. Allah pak is beti ko hmesha shaad abad rkhy. Aamin

Aur aik wo hai jis ka na jany kon sa GLAA khrab thaa jisy koi aam nhi Air Force ka jhaz Taxi bn kr mulko mulko urta rha hai
Jao zalmo
Allah swt tum ko mzeed ruswa kry. Insha Allah
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
ye PTI k hi they... aage ja k inho ne dharney m shamil hojana hai. :D
I am amazed that noon leak cannot even find ordinary people to post for them. Why does it always have to be someone like chhota ganja to represent them? If this continues this Schizophrenia is going to spread in Pakistan
 

Back
Top