راناثناء اللہ کی افغانستان سے متعلق بیان پر وضاحت

19ranasaaafghanistanwazaaht.jpg

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے افغانستان سے متعلق ملک دشمن کے الفاظ استعمال کرنے پر وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ویڈیوبیان میں راناثناءاللہ کاکہنا تھا کہ میری پریس کانفرنس میں نے کہا تھا کہ " جس طرح پاکستان کی ریاست پرعمران خان نے الزامات لگائے ہیں اور خاص طورپر جوافغانستان میں ڈرون حملہ ہوا ، ایسے الزاما ت توکسی دشمن ملک اور افغانستان نے بھی نہیں لگائے"۔

https://twitter.com/x/status/1561302029397626884
راناثناء اللہ نے کہاکہ کسی وجہ سے لفظ "اور" یا توکٹ گیا یاسلپ ہوگیا اسی لیے میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ افغانستان ہمارا اسلامی برادر ملک ہے، ہمارا دوست ملک ہے اورہمارا افغانستان سے دیرینہ تعلق ہے۔

واضح رہے کہ رانا ثنااللہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئےکہا تھاکہ جیسے الزامات عمران خان نے ریاست پر لگائےہیں ایسےالزامات کسی دشمن ملک افغانستان نے بھی نہیں لگائے۔

وفاقی وزیر کی جانب سے افغانستان کو دشمن ملک قرار دینے کے اس غیر ذمہ دارانہ بیان پر سیاسی حلقوں اور عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا جس کے بعد رانا ثناء اللہ نے اس معاملے پر وضاحت جاری کی۔