رانا ثنا اللہ کے حکم پر ایف آئی اے نےغیر قانونی طور پر اغوا کیا:اظہر مشوانی

azhar-masjwani-khan-rana-snaa-fia.jpg


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا اظہر مشوانی نے رانا ثنا پر اغوا کا الزام عائد کردیا، اظہر مشوانی نے کہا انہیں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے رانا ثنا اللہ کے حکم پر غیر قانونی طور پر اغوا کیا تھا۔

اظہر مشوانی گزشتہ دنوں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے تھے، پی ٹی آئی نے اُن کے لاپتہ ہونے کو جبری گمشدگی قرار دیا اور جمعے کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دی تھی، جمعے کے روز اظہر مشوانی آٹھ دن کے بعد گھر پہنچ گئے تھے۔

لاہور ہائی کورٹ میں اظہر مشوانی کی بازیابی اور ایف آئی آر کی معلومات فراہم کرنے سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس عالیہ نے محکمہ قانون کے افسر سے استفسار کیا پٹنشر کو کب رہا کیا گیا؟ پولیس افسر نے عدالت کو آگاہ کیا اظہر مشوانی نے بازیابی کے بعد کسی بھی تھانے میں اپنی جبری گمشدگی اور اس کی تحقیقات کے حوالے سے درخواست دائر نہیں کی۔

جسٹس نیلم نے استفسار کیا اظہر مشوانی سے متعلق پولیس کی فائل کہاں ہے،پولیس افسر نے جواب دیا تفتیشی افسر کیس سے متعلق مجسٹریٹ کی کورٹ میں پیش ہوئے ہیں، جہاں ان کا بیان تاحال قلم بند نہیں کیا گیا،جسٹس نیلم نے استفسار کیا پولیس فائل کے بغیر ہم کیس کی کارروائی کو کیسے آگے بڑھائیں؟

اظہر مشوانی کے وکیل اظہر صدیقی نے بتایا عدالت کی مداخلت کی وجہ سے میرا مؤکل آج کمرہ عدالت میں موجود ہے، اس پر جج نے اظہر مشوانی کو رسٹروم پر بلا کر جبری گمشدگی‘ کے حوالے سے استفسار کیا۔

اظہر مشوانی نے عدالت کو بتایا مجھے جن لوگوں نے حراست میں لیا وہ منہ پر ماسک پہنے ہوئے اور اپنا تعلق ایف آئی اے سے بتا رہے تھے، انہوں نے بتایا کہ رانا ثنا اللہ اور ڈی جی کے حکم پر گرفتار کیا گیا ہے۔

اظہر مشوانی کی دوسری درخواست پر پولیس حکام نے عدالت کو آگاہ کیا پنجاب میں مشوانی کیخلاف کوئی مقدمہ درج ہے اور نہ ہی کسی کیس کی تحقیقات چل رہی ہیں،عدالت نے اظہر مشوانی کو ہدایت کی وہ مجسٹریٹ کورٹ میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں جس کے بعد درخواست کو نمٹا دیا گیا۔

گھر واپس پہنچنے پر اظہر مشوانی نے بیان میں کہا تھا الحمدللّٰہ میں بخیریت و عافیت واپس گھر پہنچ چکا ہوں، ان 8 دنوں میں آپ کی دعاؤں، کاوشوں اور حمایت نے تا عمر مقروض کردیا،اظہر مشوانی نے کہا تھا دعا ہے ہمارے دیگر اسیر کارکنان بھی جلد اپنی فیملیز کے ساتھ افطاری کریں گے۔
 
Last edited by a moderator:

Champion 01

Chief Minister (5k+ posts)
اس رانا حرامزادے کو کیوں اتنی کھلی چھٹی ہے۔ اس کو تو جتنی جلدی ہو سکتا ہے پھانسی پر لٹکانا چاہیۓ، اس کی وجہ سے ملک میں بہت بے چینی اور خوف ہے۔ یہ بدمعاش اور قاتل ہے اس کا کھلا رہنا ملک کے لۓ بہت خوفناک ہے۔ اس کو جلدی ماڈل ٹاؤن کے کسی بھی کھمبے پر لٹکا دو۔
# HANG RANA SANA.