
راولپنڈی میں خاتون کا جج کو پرس مارنا بڑا مہنگا پڑا، عدالت نے توہین پر خاتون کو پانچ سال قید کی سزا سنادی ہے، راولپنڈٖی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے سول جج سردار عمر حسن کو ہینڈ پرس مارنے والی خاتون کا جرم ثابت ہوگیاہے۔
سول جج سردار عمر حسن کو ہینڈ پرس مارنے والی خاتون کو جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزادی گئی ہے،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے سزا سنائی۔
ملزمہ ضمانت پر رہا تھی،عدالتی فیصلے کے بعد لیڈیز پولیس نے کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے خاتون اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے،ملزمہ سفینہ بی بی نے رواں سال اپریل میں کمرہ عدالت میں شور شرابا کیا اور پرس دے مارا تھا۔
ملزمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے،ملزمہ نے سزاکے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عدالت نے ملزمہ کو سزا کے فیصلہ کی نقل بھی فوری فراہم کر دی ہے۔
دوسری جانب نسلہ ٹاور کے اطراف 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی۔نسلہ ٹاور کے اطراف 4 یا 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اور حوالے سے کمشنر کراچی نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹ عبور کرنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گ
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/woman11312.jpg
Last edited: