راولپنڈی سے ٹھنڈی ہوائیں آ رہی ہیں، خواجہ آصف

13khawajajasifthandihawa.jpg

دہشت گردی کیخلاف تمام صوبوں نے مل کر خیبرپختونخوا کو 417 ارب دیئے جو پتہ نہیں کہاں خرچ کر دیئے گئے؟ : وزیر دفاع

سینئر سیاستدان مسلم لیگ ن و وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام "پاکستان ٹونائٹ" میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مذاکرات کرنے کے حق میں ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے دوراقتدار میں ہم نے اسمبلی فلور پر کھڑے ہو کر مذاکرات کی دعوت دی تھی۔ ہمارے مذاکرات کی دعوت دینے پر آوازیں کسی گئیں کہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہو گیا ہے۔

خوش آئند بات یہ ہے کہ پارلیمنٹ کیلئے پنڈی سے ٹھنڈی ہوائیں آرہی ہیں، مجھے اور قوم کو جشن منانا چاہیے۔


خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کچھ ادارےہیں جنہیں اختیارات سے تجاوز کرنے کی عادت پر چکی ہے، تمام اداروں کو چارٹر بنا کر اکٹھے بٹھا کر بات چیت کرنی چاہیے، پک اینڈ چوز پر مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کے حوالے سے پارلیمنٹ میں بات چیت ہوئی ہے۔

ارکان نے کہا دہشت گردوں کو یہاں لایا گیا اور انہیں صدارتی معافی دے دی گئی، ہمیں دہشت گردی کیخلاف متحد ہو کر جامع وموثر حکمت عملی بنائی جائیگی۔

انہوں نے دہشت گردی کی بنیاد کا ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف کی گزشتہ حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دوراقتدار میں دہشت گردوں کی سرپرستی کی گئی، ہمیں بریفنگ دی گئی تھی کہ آئین وقانون کے مطابق کام کریں گے۔

دعویٰ کیا کہ دہشت گردی کیخلاف تمام صوبوں نے مل کر خیبرپختونخوا کو 417 ارب دیئے جو پتہ نہیں کہاں خرچ کر دیئے گئے؟ پاکستان کے نہتے شہریوں پر حملوں ہو رہے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے اجلاس میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی، آرمی چیف نے پارلیمنٹ کے منتخب عوامی نمائندوں کے بارے میں ملکی اداروں کے عزم پر بات کی۔ مزید کہا کہ موسم گرما شروع ہوتے ہی ایئرکنڈیشنز چلنے شروع ہو چکے ہیں، انتخابات کے حوالے سے پوچھنا ہے تو ان سے پوچھیں جنہوں نے تاریخ دی ہے۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
Jab bhi moqa lagey, isi liye to har mertaba defence housing minister ban jata hai.
یعنی یہ حرام زادہ خاجہ چوہا کنجر اور فراڈیا کلرک ڈیفنس ہاؤسنگ منسٹر ہے کرپٹ پراپرٹی ڈیلروں کا
 

Back
Top