راولپنڈی میں ملائشین نژاد لڑکی سمیت پانچ لڑکیوں کا مبینہ اغوا، مقدمات درج

Bie2805N.jpg


راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی حدود سے پانچ لڑکیوں کے مبینہ اغوا کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن میں ایک ملائشین نژاد لڑکی بھی شامل ہے۔ پولیس نے واقعات کی تحقیقات کے سلسلے میں متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، تھانہ نصیر آباد میں محمد حسنین طارق نے اپنی بہن کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا۔ انہوں نے بیان دیا کہ ان کی بہن کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گئی تھیں لیکن واپس نہیں آئیں۔ مدعی نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ان کی بہن کو نیاز خان نامی شخص نے اغوا کر لیا ہے۔

اسی طرح، تھانہ آر اے بازار میں ملائشین نژاد لڑکی کے اغوا کا ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے شوہر ناصر عظیم کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا۔ ناصر نے بتایا کہ نامعلوم شخص نے ان کی بیوی کو ہسپتال سے اپنے ساتھ لے گیا۔

تھانہ ایئرپورٹ میں بھی ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے، جہاں شوہر نے بتایا کہ ملزمان نے ان کی بیوی کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے جانے کی کوشش کی۔ پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

علاوہ ازیں، تھانہ گوجر خان میں ایک لڑکی کے اغوا کا مقدمہ رشتہ دار کی مدعیت میں درج کیا گیا، جبکہ تھانہ چونترہ میں بھی ماں کی درخواست پر بیٹی کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مدعی نے اپنی بیٹی کے اغوا کا بھی شک ظاہر کیا ہے۔

پولیس حکام نے متعلقہ مقدمات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور جلد ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شہریوں کی جانب سے سہولت فراہم کرنے کے لیے ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً متعلقہ تھانے کو دی جائے۔​
 

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
A fellow told that nobody abducted her, she fought with her husband and the hospital unaccompanied/all alone. Footage of her fleeing from the hospital is with the relevant hospital.

اسی طرح، تھانہ آر اے بازار میں ملائشین نژاد لڑکی کے اغوا کا ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے شوہر ناصر عظیم کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا۔ ناصر نے بتایا کہ نامعلوم شخص نے ان کی بیوی کو ہسپتال سے اپنے ساتھ لے گیا۔
 
Last edited:

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
رحیم یار خان میں ٹڈا شہباز منی لانڈر چور فراڈیا پہنچا ہے یو اے ای کے صدر کے پاس اور وہ شکار کرنے آیا ہے خاص طور تلوریوں کا اس لئے ڈاٹ ملانے اور اغوا کے کیسز کا کھرا نکالنے کے لئے شروع رحیم یار خان سے کیا جائے تو بہتر رزلٹ یا لیڈ مل سکتی ہے
 

Back
Top