رحیم یارخان میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 9 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

7%D8%AF%D8%A7%DA%A9%D8%A6.jpg

رحیم یارخان میں 2 پیٹرول پمپس پر ڈکیتی کا واقعہ، ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے 8 افراد کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان کے علاقے چوک ماہی میں واقع 2 پیٹرول پمپس پر ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اسد سرفراز نے واقعہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1447207963911983109
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی اور جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے ہدایت پر پولیس ٹیمیں کچے کے علاقے میں داخل ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہیں۔
 

Young_Blood

Minister (2k+ posts)
In Robbers ko sab se ziada support Police deti hai, Police he in ke mukbar hoti hai,aur police he inhein facilitate karti hai, mein khud apni aankho se dekh chuka hoo, raat k sannatay mein Muzafar Gurh road per.
 

Back
Top