
نگہبان پیکیج فراڈیوں کے ہاتھ لگ گیا۔۔ مفاد پرست عناصر سرکاری اثرورسوخ استعمال کرکے رمضان نگہبان پیکیج مارکیٹ میں بیچنے لگے
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گودام کے اندر پنجاب حکومت کے "نگہبان" پیکیج کے تھیلے پڑے ہوئے ہیں اور کچھ افراد ان تھیلوں میں سے آٹا، چینی، بیسن، گھی ، چاول اور دیگر اشیاء نکال رہے ہیں۔
یہ افراد ان تھیلوں سے سے چینی نکال کراور انکے شاپر پھاڑ کر پیکنگ کو تبدیل کرکے عام دکانوں والی پیکنگ کررہے ہیں اور بڑی بڑی بوریوں میں بھررہے ہیں، اسی طرح چاول اور بیسن بھی بھر رہے ہیں۔اسکا مقصد انہیں دوبارہ بازار میں فروخت کرکے مال کمانا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1772950365299712451
ایک سوشل میڈیا صارف عبید کیانی نے مریم نواز کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کا مال کیسے ہڑپ کیا جاتا ہے دیکھو غور سے۔ یہ ہے کرپٹ وزیراعلی کے رمضان راشن پروگرام کی شفافیت غریب کے مال پر دن دیہاڑے ڈاکا ڈالا جا رہا ہے کوئ پوچھنے والا نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1773020325715841458
وقاص امجد نے تبصرہ کیا کہ جب تک لالچی زندہ ہے فراڈ ہوتا رہے گا۔۔ پنجاب میں جاری نگہبان پیکج بھی فراڈیوں کے ہتھے لگا ہوا ، پیکجنگ تبدیل کی جارہی ہے۔۔
https://twitter.com/x/status/1772924203748229349
یادرہے کہ کچھ روز قبل ہی وہاڑی کے ایک گاؤں میں نجی مکان سے 24 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 600 راشن بیگز برآمد ہوئے تھے،جنہیں غریبوں کو دیا جانا تھا مگر یہ فراڈیوں کے ہتھے چڑھ گیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1772638818413257158
اس سے قبل بھی گجرات کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نگہبان رمضان پیکج صرف فوٹو شوٹ تک محدودتھا، سرکاری ملازمین نگہبان پیکج مستحقین کو دینے کی بجائے گھروں کے سامنے راشن کی بوریاں رکھ کر تصاویر بناتے رہے اور اسی تھیلے کو واپس اے سی کے دفتر پہنچادیتے
https://twitter.com/x/status/1770053257462796525
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ramznah1i1h21.jpg