روسی سیاحوں سےبدتمیزی،جمرود میں پہلی بار غیر ملکیوں کیلئے'ننواتے'کاانعقاد

1جامرہہدنانواتا.jpg

قبائلی تاریخ میں پہلی بار غیرملکیوں کیلئے روایتی ننواتے کی گئی، جس میں روسی سیاحوں کی قبائلی روایات کے مطابق دمبہ ذبح کرکے تواضع کی گئی،ننواتے دراصل معافی کی ایک قسم ہے، کچھ دن پہلے جمرود میں روسی سیاحوں کے ساتھ پولیس کے جانب سے بدمزگی پیدا ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پر خبر شیئر ہونے کے باعث جمرود پولیس اور علاقے کی کافی بدنامی ہوئی تھی،جس کے بعد جمرود پولیس اہلکاروں نے آج روسی سیاحوں کو کھانے پر بلایا تھا۔

جمرود پولیس نے روسی سیاحوں کا قبائلی روایات کے مطابق ”ننواتے“ کیا ۔

https://twitter.com/x/status/1696850865779302671
پولیس اہلکار کی جانب سے روسی سیاحوں کے تواضع کے لئے دمبہ ذبح کیا گیا، اہلکار کی جانب سے روسی سیاح خاتون کو روایتی چادر بھی پہنائی گئی،ننواتے میں روسی سیاحوں کے لئے مقامی موسیقی پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

https://twitter.com/x/status/1696591222041874823
روسی سیاحوں نے ننواتے قبول کرتے ہوئے پولیس اہلکار کا شکریہ ادا کیا۔

کےپی میں پولیس کی جانب سےروسی سیاح جوڑے کوہراساں کرنےکامعاملہ،حقیقیت کیاہے؟


’’ننواتے‘‘اپنی کسی غلطی پر پشیمان ہونے، کسی کا عذر کے ساتھ کسی کے پاس جانے یا اپنے مخالف کے گھر معافی مانگنے کیے لیے جانے کو پشتو میں ’’ننواتے‘‘ کہتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1696776023390494772
اس لیے ’’ننواتے‘‘ کو تسلیم کرنا، آنے والے کو بخش دینا بھی ایک دستور ہے۔اس دستور کے ذریعے بڑے بڑے جرائم اور قتل جیسے سنگین گناہ بھی بخش دیے جاتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1696767617157976365
’’ننواتے‘‘ میں اکثر علاقوں میں اپنے ساتھ دنبہ یا بکرا بھی ساتھ لے جایا جاتا ہے اور جب ننواتے منظور ہوجاتی ہے تو اس جگہ دنبہ یا بکرا ذبح کرکے مشترکہ طور پر کھانے کا بندوبست کیا جاتا ہے،جب خواتین اپنے کسی مخالف کے گھر بطور ننواتے جاتی ہیں تو اپنے ساتھ قرآن پاک بھی سر پر رکھ کر جاتی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1696759300306162005
https://twitter.com/x/status/1696525209409650761
https://twitter.com/x/status/1695724377021538464
 

desikachra

Voter (50+ posts)
Our Tribals are also great people sometime they pull the cart of Birtish Genrals and sometime they do Chader for Russian Very gulabi history hei inn ki.