
روسی وزیر توانائی نکولے شلگینوف نے پاکستان کو تیل کی فروخت میں رعایت سے متعلق تفصیلات بتادی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق روسی وزیر توانائی نے رعایتی نرخوں پر پاکستان کو تیل کی فروخت سے متعلق پاکستانی وزیر پیٹرولیم کے دعوے کی تردید کردی ہے، عالمی اقتصادی کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تیل کی خریداری کیلئے چینی کرنسی یوآن میں ادائیگی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس نےخام تیل کی فروخت میں پاکستان کو کوئی رعایت نہیں دی، بلکہ پاکستان کو بھی اسی قیمت پر تیل فروخت کیا گیا جس قیمت پر باقی ممالک کو فروخت کیا گیا۔
روسی وزیر توانائی نےکہا کہ اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ خام تیل معاہدے کی ادائیگی ودست ممالک کی کرنسی میں کی جائے گی، بارٹر سپلائی پر بھی پاکستان سے بات چیت کی گئی مگر اس حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔
خیال رہے کہ پاکستان کے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے روس سے تیل کے معاہدے سے متعلق ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے رو س سے رعایتی نرخوں پر تیل خریدا ہے اور روس نے پاکستان کو بارٹر ٹریڈ بھی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔