روٹی 16 روپے کی فروخت نہ کرنے پر پنجاب میں 80 افراد گرفتار

12maryannsjsjgirftarkjsjs.png


صوبائی دارالحکومت لاہور میں پنجاب حکومت کی طرف سے مہنگی روٹی فروخت کرنے کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے مہنگی روٹی فروخت کرنے کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور کے 2 ہزار 265 نان وروٹی پوائنٹس کی چیکنگ کی۔

ضلعی انتظامیہ کی چیکنگ کے دوران 280 مقامات پر 16 روپے کی روٹی بیچنے کے احکامات کی خلاف ورزی ہو رہی تھی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پنجاب حکومت کے 16 روپے کی روٹی بیچنے کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر 98 مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ 75 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ نان و روٹی کی پنجاب حکومت کی طرف سے طے کردہ قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے پر مختلف تندور مالکان کو 3 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔


پنجاب میں آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد حکومت کی طرف سے روٹی کی نئی قیمت 16 روپے مقرر کی گئی تھی جس کے بعد احکامات کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کی طرف سے کارروائیاں جاری ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملتان میں بھی پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 6 ہوٹل سیل کر دیئے گئے ہیں جبکہ 10 افراد کو گراں فروشی پر گرفتار کر لیا گیا۔

علاوہ ازیں صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے ٹھوکر، کریم پارک اورٹیمپ روڈ کے علاقوں میں مہنگی روٹی ونان بیچنے والوں کیخلاف چھاپہ مارتے ہوئے 13 افراد کو موقع سے گرفتار کر کے تندور سیل کروا دیئے۔ بلال یاسین نے کہا کہ مہنگی روٹی ونان کی فروخت کسی بھی علاقے میں قابل قبول نہیں، کسی کی دھمکیوں میں نہیں آئیں گے،روٹی 16 روپے اور نان 20 روپے میں شہریوں کو دستیاب ہونا چاہیے۔

دوسری طرف حکومت پنجاب کی طرف سے 16 روپے کی روٹی فروخت کرنے کے احکامات کے بعد نان بائی 2 حصوں میں تقسیم ہو چکے ہیں۔ راولپنڈی ڈویژن میں نان بائیوں نے آج تندوروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف ہڑتال کر دی جس کے باعث کلرسیداں، جاتلی، گوجر خان اور ٹیکسلا وگردونواح کے علاقوں میں واقع تندور بند رہے۔
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
طوائف مریم بائی کہ کہنے پر نان بائی کہ خلاف قانون حرکت میں آگیا



شکر کر کوئ لفنگا لنگر خانے میں داخل نہیں ھوا تھا وگرنا مرادی چیکیں
لائن میں لگے چرسیوں کی بھوک مذید بڑھا دیتیں😋 ۔