
پاکستان کے لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کومشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکٹیں نا ملنے پر بھی نارمل رہیں، کچھ بھی غیر معمولی کرنے کی کوشش نا کریں ، مجھے یقین ہے کہ آپ فارم میں واپس آجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مقامی اسپورٹس چینل اے نیوز کی ورلڈ کپ 2023 کے حوالے سے خصوصی نشریات میں وسیم اکرم نے شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں سابق بھارتی کپتان روی شاستری کے بیان سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یقینا شاہین آفریدی کا اعتما د کم ہوا ہوگا مگر وہ اچھی باؤلنگ کررہے ہیں اور وہ وکٹیں لینے والے باؤلر ہیں۔
وسیم اکرم نے شاہین شاہ آفریدی کو مشورہ دیا کہ اگر وکٹیں نہیں مل رہیں تو نارمل رہیں، نارمل روٹیں رکھیں اور نارمل ہی پریکٹس کریں، مجھے یقین ہے کہ ایک اچھا اسپیل اور نئی گیند کےساتھ وہ دوبارہ وکٹیں لینے میں کامیاب ہوجائیں گے اور اپنی فارم میں واپس آجائیں گے۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل روی شاستری نےایک بیان میں کہا تھا کہ شاہین آفریدی کی جتنی مرضی تعریف ہورہی ہو مگر ان کا وسیم اکرم سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا ، شاہین آفریدی سے ڈرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے وہ وسیم اکرم نہیں ہیں، شاہین ایک اچھا باؤلر ہے مگر انہیں ناقابل یقین باؤلر نہیں کہا جاسکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی کی تعریف یہاں تک محدود رہنی چاہیے کہ وہ ایک اچھا کرکٹر ہے، آپ کو یہ ماننا پڑے گا کہ نسیم شاہ کے نا کھیلنے اور پاکستانی اسپنرز کی اتنی اچھی باؤلنگ نا ہونے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کوئی وسیم اکرم نہیں ہے جن سےڈرا جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8wasimafiidi.png