رچرڈ گرنیل کے اکاؤنٹ سے عمران خان بارے ٹویٹ ڈیلیٹ کیوں ہوئے؟

576454_8705099_updates.jpg

رچرڈ گرینل نے اپنا اکاؤنٹ اس طرح سیٹ کیا ہوا ہے کہ تمام ٹوئٹس 45 دن کے بعد خود بخود ڈیلیٹ ہو جائیں، امریکی صحافی ریان گرم نے رچرڈ گرینل کے اکاؤنٹ سے عمران خان بارے ٹویٹ ڈیلیٹ ہونے پر حقائق بتا دیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل کی عمران خان کی رہائی سے متعلق ٹوئٹس ڈیلیٹ ہونے پر سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی، پاکستانی میڈیا اسی کو بڑی خبر کے طور پر چلایا مگر امریکی صحافی ریان گرم کے ٹویٹ نے سارا معاملہ پلٹ دیا۔


نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے مطالبے سے متعلق کی گئی بیشتر ٹوئٹس اب ان کی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) ٹائم لائن پر دستیاب نہیں ہیں، تاہم ایک ٹوئٹ اب بھی ریکارڈ پر موجود ہے۔

رچرڈ گرینل کی ٹوئٹس کے غائب ہونے کی جانب توجہ صحافی وجاہت ایس خان نے دلائی۔ وجاہت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر رچرڈ گرینل کا ایک ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کی رہائی کے بارے میں رچرڈ گرینل کی یہ واحد ٹویٹ ابھی تک ریکارڈ پر ہے، باقی کو حذف کر دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1883965919296381101
وجاہت نے رچرڈ گرینل کی 24 دسمبر 2024 کو کی گئی اس ٹوئٹ کا حوالہ دیا، جس میں انہوں نے امریکی دفتر خارجہ کی نمائندہ ٹیمی بروس کے بیان پر ردعمل ظاہر کیا تھا۔ ٹیمی بروس نے اپنے بیان میں پاکستانی شہریوں کو ملٹری ٹربیونل میں سزا سنائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے پاکستانی حکام پر زور دیا تھا کہ وہ منصفانہ ٹرائل اور مناسب قانونی عمل کے حق کا احترام کریں۔

رچرڈ گرینل نے اس بیان کے جواب میں کہا کہ آپ کو دیر ہو گئی ہے اور یہ بہت کم اور بہت کمزور ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے عمران خان کو آزاد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

https://twitter.com/x/status/1871291466334740712
وجاہت سعید خان کے پیغام پر صحافی ریان گرم نے کہا کہ کافی عرصے سے رچرڈ گرینل نے اپنا اکاؤنٹ اس طرح سیٹ کیا ہوا ہے کہ تمام ٹوئٹس 45 دن کے بعد خود بخود ڈیلیٹ ہو جائیں۔ لہٰذا اس پر زیادہ غور کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ ان کے اکاؤنٹ کے آخر تک جائیں تو اس بات کی تصدیق کی جا سکتی ہے

https://twitter.com/x/status/1884236241069301810 https://twitter.com/x/status/1884665588686950713
 
Last edited by a moderator:

Back
Top