کراچی میں رکشہ ڈرائیور کی حاضر دماغی نے 5 بچوں کے اغواء کی کوشش ناکام بنادی۔۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سعید آباد نیول کالونی سے اغوا ہونے والے ایک ہی خاندان کے پانچ بچوں کو بازیاب کرا لیا گیا، پولیس نے رکشہ ڈرائیور کی نشان دہی پر ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق فہیم نامی شخص نے ایک ہی خاندان کے پانچ بچوں کو اس وقت اغوا کرلیا جب وہ مدرسے سے پڑھ کر گھر واپس جا رہے تھے۔ اغوا کار نے بچوں کےاغواء کیلئے 2 رکشوں کا ستعمال کیا۔
اس دوران ایک رکشہ ڈرائیور کو شک ہوا تو اس نے بچوں سے پوچھ گچھ کی جس پر بچوں نے اپنے والد کا نمبر دیا، جس پر انکشاف ہوا کہ وہ شخص ان بچوں کو اغوا کرکے لے جارہا ہے۔
رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ اغواء کاروں نے بچوں کو کہا کہ وہ اسکے والد کا دوست ہے اور انہیں انکے ماموں کے گھر پہنچادے گا۔اس پر رکشہ ڈرائیور نے بچوں سے والد کا نمبر لیا اور پوچھا کہ کیا واقعی فہیم نامی شخص آپکا دوست ہےا ور آپ نے ہی اسے ماموں کے گھر بھیجنے کا کہا؟
جس پر والد نے تردید کی تو رکشہ ڈرائیور نے پولیس سے رابطہ کیا۔ پولیس نے بچوں کو اتحاد ٹائون سے بازیاب کرا کر اغواکار فہیم کو گرفتار کرلیا،
پولیس کے مطابق ملزم کا کہنا ہے اس نے اپنی بیوی کو 3 ماہ قبل طلاق دی ہے۔
ملزم کے مطابق بچوں کو غلط نیت سے اغوا کیا تھا، بازیاب بچوں میں 10سالہ عارفہ، نورین 10 سالہ، بلال 3 سالہ، محمد حسن 6 سالہ اور احسن عمرساڑھے تین سال شامل ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/rick11213.jpg