رکی پونٹنگ شین وارن کو یاد کرتے ہوئے اپنے آنسو نا روک سکے

12%D8%B1%DB%8C%DA%86%DA%A9%D8%B9%D8%AA%DA%86%D8%B1%DB%92%DB%8C%D9%86%DA%AF.jpg


آسٹریلو ی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ اپنے ساتھ کھلاڑی شین وارن کو یاد کرتے ہوئے اپنے آنسو نا روک سکے اور زاروقطار رونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق آنجہانی شین وارن کی موت پر پوری دنیا ہی اس وقت سوگوار ہے،شین وارن کے دوست اور ان کےساتھ ٹیم میں کرکٹ کھیلنے والے کرکٹرز بھی شدید دکھ اور رنج میں مبتلا ہیں۔

دکھ میں ڈوبے ایسے ہی لوگوں میں آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین اور کپتان رکی پونٹنگ بھی ہیں جو ایک انٹرویو کے دوران شین وارن کا تذکرہ کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے اور زاروقطار رونے لگے۔


رکی پونٹنگ نے روتے ہوئے کہا کہ جب سے مجھے پتا چلا ہے کہ شین وارن جیسے عظیم کرکٹر اب ہم میں نہیں ہیں میں شدید کرب میں مبتلا ہوں، اسپن بولنگ میں انقلاب لانے والا شین وارن کی ٹکر کا کوئی باؤلر بھی دنیا میں نہیں ہے۔

رکی پونٹنگ کی یہ جذباتی ویڈیو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے شیئر کی گئی۔

قبل ازیں رکی پونٹنگ نے شین وارن کی موت پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ا ن سے اپنی پہلی ملاقات کا قصہ شیئر کیا تھا اور بتایا کہ 15 برس کی عمر میں میری اکیڈمی میں شین وارن سے ملاقات ہوئی تھی، میں نے آج تک جتنے کرکٹرز کے ساتھ بھی کرکٹ کھیلی ہے شین وارن کو ان میں سب سے عظیم پایا ہے۔