ریاست مخالف تقاریر ،لیگی رہنماؤں کی حاضری استثنیٰ اور ضمانتی مچلکے مسترد

naveed

Chief Minister (5k+ posts)

769631_31104807.jpg

ریاست مخالف تقاریر ، مریم اورنگزیب ،جاوید لطیف کی حاضری استثنیٰ کی درخواست اور ضمانتی مچلکے مسترد


ریاست مخالف تقاریر کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے ن لیگ کے رہنماؤں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست اور ضمانتی مچلکے مسترد کر دیئے۔

مقدمہ کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کی۔ ملزمان کے وکیل کی جانب سے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا، عدالت نے ملزمان کے ضمانتی مچلکے بھی مسترد کر دیئے۔

بعدازاں عدالت نے شریک ملزمان کی حاضری مکمل کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمہ میں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے مریم اورنگزیب کی بریت کی درخواست پر پراسیکیوشن سے جواب طلب کر رکھا تھا، لیگی رہنماؤں کیخلاف تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Source
 

umer

Minister (2k+ posts)
So true. Its being written on our minds and in history books. No matter they will try hide the truth. As they did in 70s. Or even from day 1. Nobody will forget this .