
پاکستان ریلوے نے نئے ڈائننگ کار متعارف کروادی، ٹرین میں 40 سے زائد کھانے دستیاب ہوں گے
پاکستان ریلوے نے ٹرین میں نئی ڈائننگ کار متعارف کروادی ہے ، اب مسافروں کو ٹرین میں 40 سے زائد کھانے دستیاب ہوں گے۔
https://twitter.com/x/status/1742846091383419024
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے زکریا ایکسپریس میں ایک نئی ڈائننگ کار کا اضافہ کردیا ہے ،اس ڈائننگ کار کے ذریعے مسافروں کو دوران سفر مزے مزے کے کھانے دستیاب ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران زکریا ایکسپریس میں سفر کرنے والے مسافر اب دوران سفر تازہ باربی کیو اور پیزے سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے، ڈائننگ کار میں گرما گر روٹیوں کیلئے تندور بھی نصب کیا گیا ہے جس سے مسافروں کو ٹرین کے اندر گرما گرم روٹیوں کی سہولت بھی فراہم کی جاسکے گی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ نئی ڈائننگ کار کو ابتدائی طور پر زکریا ایکسپریس میں لگایا گیا ہے جلد ہی نئی ڈائننگ کارز دیگر ٹرینوں میں بھی نصب کردی جائے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/p-railway-pak.jpg
Last edited by a moderator: