رینجرز و پولیس امن و امان کی خراب صورتحال پر خاموش کیوں؟نگراں وزیراعلی سندھ

3ماقبنلججفرر.png

نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر نے آئی جی پولیس اور ڈی جی رینجرز کو خط لکھ کر کہا ہے کہ رینجرز و پولیس امن وامان کی خراب صورتحال پر خاموش کیوں ہے؟

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلی سندھ مقبول باقر نے آئی جی پولیس اور ڈی جی رینجرز کو خط لکھ پر سندھ بالخصوص شہر قائد میں امن و امان کی خراب صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش کیوں ہیں؟ سندھ کے بڑی شہروں اور دیہی علاقوں میں جرائم میں اضافہ تشویشن ناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے، انتخابی امیدواروں پرحملے اور دن دیہاڑے اغوا کے واقعات بھی رپورٹ ہورہے ہیں، میڈیا تمام جرائم کی مسلسل نشاندہی کررہا ہے، ان جرائم کی وجہ سے شہریوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑرہا ہے، تاجر برادری،ڈاکٹرز، وکلاء ، صحافیوں اور دیگر پیشہ ور افراد کو جان ومال کے خطرات لاحق ہیں۔

نگراں وزیراعلی سندھ نے آئی جی پولیس اور ڈی جی رینجرز کو ہدایات دیں کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور صوبے میں جرائم کی بڑھتی لہر کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔
 
انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)

بیوپاری جج۔
ان سالوں کی اصل نوکری تو پچھلی نوکری سے ریٹائرمنٹ کے بعد شروع ہوتی ہے
 
Back
Top