ریٹرنگ افسران ایکسپوز ہونا شروع،فیصلے کاپی پیسٹ ہونیکا انکشاف

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
ریٹرنگ افسران کے ایکسپوز ہونے کا وقت ہوا چاہتا ہے

اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین اور ظفر علی شاہ کے کاغذات نامزدگی دو الگ الگ حلقوں سے دو الگ الگ ریٹرنگ افسران نے مسترد کئے امیدواروں کا دعویٰ ہے حیران کن طور پر دونوں کے نامزدگی فارم مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کاپی پیسٹ ہے اس دعویٰ کی تصدیق ٹربیونل جج کے ریمارکس نے کچھ یوں کی

این اے 47 اور این اے 48 کے ریٹرنگ افسران کیا ایک ہی ہیں ؟ دونوں ریٹرنگ افسران کے آرڈرز ایک ہی جیسے ہیں ، اسلام آباد کے الیکشن ٹریبونل جسٹس ارباب محمد طاہر کا الیکشن کمیشن کے وکلا سے استفسار کرتے ہوئے اظہار حیرانگی

پی ٹی آئی رہنما ایڈوکیٹ شعیب شاہین کی نامزدگی فارم مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت

الیکشن ٹربیونل جسٹس ارباب محمد طاہر سماعت کر رہے ہیں

ریٹرنگ افسر نے آپ کو سنا نہیں ؟ جسٹس ارباب محمد طاہر کا استفسار

میں نے میڈیا کی موجودگی میں کہا مجھ پر کوئی اعتراض ہے تو بتائیں ، شعیب شاہین

کیا ریٹرنگ افسر کے پاس اختیار نہیں کہ وہ امیدوار کو مناسب وقت دے گا ، جسٹس ارباب محمد طاہر
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
سب نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اس لئے مسترد۔ نواز شریف اور اس کی پارٹی والوں نے کاغذات حرامزدگی جمع کرانے اس لئے قبول
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)



کمپنی اس کا بھی توڑ نکال لے گی . آخر پاکستان کو مکمل تباہ کر کے کمپنی نے محترم قائد اعظم سے پاکستان بنانے کا بدلہ بھی تو لینا ہے . بھٹو کی معاونت سے آدھا ملک توڑنے کے پرانے تجربے سے ان کا جھاکا تو ویسے بھی کھل ہی چکا ہے