
نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن اقرارالحسن کو سابق گورنر سندھ کی نازبیا ویڈیوز پر بیان دینا مہنگا پڑگیا ہے، صارفین نے اقرار الحسن کو محمد زبیر کی ویڈیو اور چیئرمین نیب کی لیک ویڈیوز کو جوڑنے پر کھری کھری سنادیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کی گزشتہ روز سامنے آنے والی نازبیا اور غیر اخلاقی ویڈیوز اس وقت سوشل میڈیا کا ہاٹ ٹاپک بنا ہوا ہے، ایسے میں ہر کوئی اس معاملے پر لب کشائی کرکے اس معاملے کو مزید ہوا دیئے ہوئے ہے۔
اسی معاملے پر نجی ٹی وین چینل کے مقبول ترین اینکر پرسن اقرارالحسن نے بھی اپنا تجزیہ و تبصرہ پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا اور کہا کہ بات نہایت سادہ ہے، جتنا الجھاتے جائیں گے حاصل کچھ نہیں ہو گا۔۔۔ اگر آپ چئیرمین نیب کی مبینہ ویڈیو پر بھی اتنا ہی پرجوش یا رنجیدہ ہوئے تھے تو محمد زبیر کی ویڈیو پر بھی ضرور اُچھلئے، یا افسوس کا اظہار کیجئے۔
https://twitter.com/x/status/1442328313624596483
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسا نہیں ہے تو منافقت سے باز رہئیے۔ معیار سب کے لئے ایک رکھئیے۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین کو اقرار الحسن کا یہ درس ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے اقرار الحسن کو محمد زبیر کی ترجمانی کرنے سے باز رہنے کا مشورہ دیا، کچھ صارفین نے انہیں مینار پاکستان واقعے کی یاد دلائی تو کسی نے انہیں دہرے معیار کا طعنہ دے ڈالا۔
حمزہ صدیقی نے کہا کہ چیئرمین نیب کی ویڈیو پر آپ ترجمان نہیں بنے تھے تو اب یہ ترجمانی کیوں؟ کیا یہ منافقت نہیں ہے؟
https://twitter.com/x/status/1442424995884544002
منیب خان سورانی نے کہا کہ آپ اپنے پروگرام میں کئی ایسے لوگوں کو بے نقاب کرتے ہیں جو عہدے کا استعمال کرتے ہوئے خواتین کا استحصال کرتے ہیں اگر آپ کا اقدام صحیح ہے تو محمد زبیر کی ویڈیو لیک ہونا کیوں غلط ہے؟
https://twitter.com/x/status/1442369257388576770
ایک صارف نے اقرار الحسن کو مینار پاکستان واقعے میں عائشہ کے سر پر ہاتھ رکھنے اور اس معاملے میں محمد زبیر کی حمایت کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا۔
https://twitter.com/x/status/1442350966087557120
طلعت نامی صارف نے کہا کہ جس شخص کی روزی روٹی لوگوں کی ذاتی زندگیوں میں دخل دینے سے جڑی ہو وہ کہہ رہا ہے کہ یہ محمد زبیر کا ذاتی معاملہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1442356890781028353
ایک اور صارف نے اقرار الحسن کے پروگرام سرعام میں جرائم پیشہ عناصر کو بے نقاب کرنے کیلئے خفیہ ویڈیوز ریکارڈ کرنے اور انہیں منظر عام پر لانے کو بھی منافقت قرار دیا۔
https://twitter.com/x/status/1442351921679908865
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/59bLyCB/12.jpg