زبیر کی نواز باجوہ ملاقات کی بات جھوٹ ہے،قانونی نتائج ہوسکتے ہیں،احمد خان

4ahmanakjshshnbvbjajja.png

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے لندن میں ملاقات سے متعلق محمد زبیر کی بات جھوٹی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ میں زبیر صاحب سے اس بات کی توقع نہیں کررہا تھا، ان کا یہ کہنا کہ جنرل باجوہ نے لندن جاکر نواز شریف سے ملاقاتیں کی ہیں یہ بے بنیاد اور لغو بات ہے،اس سے بڑا جھوٹ کوئی نہیں ہوسکتا۔

ملک احمد خان نے کہا کہ میں اس الزام کو مسترد کرتا ہوں اور محمد زبیر کا یہ کہنا کہ پہلے کوئی سازش تیار کی گئی اور پھر عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہوا یہ ایک لغو بات ہے، یعنی آرمی چیف پاکستان ملک کے سب سے بڑے سیاستدان سے ملنے جاتے ہیں ،کیا ایسی کوئی ملاقات میڈیا سے چھپی رہ سکتی ہے؟

https://twitter.com/x/status/1805220731611222504
رہنما ن لیگ نے کہا کہ اس الزام کے لگانے سے محمد زبیر کو مشکل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، کیونکہ جس ملک میں بھی جنرل باجوہ گئے ہوں گے وہاں کی امیگریشن کے ریکارڈ میں اس کا ثبوت موجود ہوگا، جب وہ گئے نہیں تو ایسا کوئی ریکارڈ نہیں ملے گا۔ نواز شریف یا جنرل باجوہ دونوں کو اس الزام پر قانونی ایکشن لینے کا حق حاصل ہوگا کیونکہ ایک حکومت کے خاتمے کے آئینی طریقے کو سازش قرار دیا جارہا ہے اور اس میں ملک کے سب سے بڑے سیاست دان اور آرمی چیف کو ملوث کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ملک احمد خان نے نواز شریف کی جنرل باجوہ سے ملاقات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کی آپس میں بات چیت بھی نہیں ہوئے، اس دور میں میاں صاحب آرمی چیف سے شکوہ کرتے تھے اور ان کے تحفظات تھے، محمد زبیر کو ان الزامات پر قانونی نتائج بھگتنا پڑسکتے ہیں۔
 
bahmad

Minister (2k+ posts)

Pakistan Pmln GIF by Siasat.pk

He is Nawaz Sharief's testicle.
 
Back
Top