
پاکستان کو شکست دینے کےبعد افغان کھلاڑی نے مین آف دی میچ ایوارڈ پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان مہاجرین کے نام کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2023 میں افغانستان نے پاکستان ٹیم کو شکست دی ، اپنی ٹیم کو فتح دلوانے میں افغان کھلاڑی ابراہیم زردان نے اہم کردار ادا کیا جس پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ابراہیم زردان نے کہا کہ میں یہ ایوارڈ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے نام کرتا ہوں جنہیں جبری طور پر واپس افغانستان بھیجا جارہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1716495257372971117
ابراہیم زردان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل آنا بھی شروع ہوگیا ہے، افغان باؤلر راشد خان کے فینز کے بنائے گئے ایک ٹویٹر اکاؤنٹ سے ابراہیم زردان کے بیان کا خیر مقدم کیا گیا اور کہا گیا کہ افغان کھلاڑی نے اس مشکل کے وقت میں اپنے لوگوں کیلئے دل کھول کر حمایت کا اظہار کیا۔
https://twitter.com/x/status/1716496797210743002
صباحت زکریا نامی ایک صارف نے بھی ابراہیم زردان کے بیان کا خیر مقدم کیا۔
https://twitter.com/x/status/1716494172373541165
کچھ صارفین نےابراہیم زردان کے بیان پر تنقید بھی کی اور موقف اپنایا کہ روس اور امریکہ کے افغانستان میں حملوں کے دوران ہزاروں کی تعداد میں افغان مہاجرین نے پاکستان میں پناہ لی ، افسوس ہے کہ ہم نے ایسے لوگوں کی مدد کی۔
https://twitter.com/x/status/1716496275913506890
https://twitter.com/x/status/1716499479451566166
https://twitter.com/x/status/1716504525203263539
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7ibrahmmzadrnajhjahjhs.png