زرعی ٹیکس کب سے لگایا جائے گا؟ وزیر خزانہ نے بڑا اعلان کر دیا

7zarruutaaiiailans.png

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئندہ برس جولائی سے زرعی شعبے پر ٹیکس کا اطلاق ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے یہ اعلان اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا اورکہا کہ جنوری میں زرعی شعبے پر ٹیکس نافذ کرنے کے حوالے سے قانون سازی کریں گے اور یکم جولائی سے اس ٹیکس کا اطلاق ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں کے ساتھ نیشنل فنانس پیکٹ پر بات چیت ہورہی ہے، چین سے بجلی کے منصوبوں کے قرضوں کی ری پروفائلنگ پر بھی بات کررہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ قرضوں کی ری پروفائلنگ کے معاہدے ہوجائیں گے۔


خیال رہے کہ وزیرخزانہ نے رواں برس جولائی میں زرعی شعبے کوٹیکس نیٹ میں لانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہر شعبے کو ٹیکس نیٹ میں اپنا حصہ ملانا چاہیے، اگر ہم نے ایسا نا کیا تو ہم دوبارہ تنخواہ دار طبقے کی طرف ہی جاتے رہیں گے، ہمیں ملک کو بیلنس آف پیمنٹس کے ایشو سے باہر نکالنا ہوگا،، زراعت وفاقی نہیں بلکہ صوبائی شعبہ ہے، اس شعبے کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا۔
 

Back
Top