زلفی بخاری کے بعد معاونِ خصوصی برائے اوورسیزپاکستانیز کسے بنایاگیا؟

zuflii111311.jpg

خیبرپختون خواہ کی جنرل نشست سے سے منتخب ہونے والے سینیٹر کو وزیراعظم کا مشیر برائے سمندر پار پاکستانی مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانےکی راہ ہموار کرنے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی نے اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا جسے چیئرمین سینیٹ نے منظور کرلیا ہے۔

حکومت اس نشست سے شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ وہ بطور وفاقی وزیر خزانہ اپنے امور انجام دیتے رہیں۔

ایوب آفریدی کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے انہیں مشیر برائے اوور سیز پاکستانی مقررکردیا گیا، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔


قبل ازیں سینیٹرایوب آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کیا ، وزیراعظم عمران خان نے سینیٹر ایوب آفریدی کی خدمات کو سراہا۔

ایوب آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم کو استعفیٰ پیش کیا لیکن مشترکہ اجلاس کے باعث انتظار کا کہا گیا، میری سینیٹ کی نشست وزیراعظم کی امانت تھی، خوشی کے ساتھ واپس کی، اب وزیراعظم کی صوابدید ہے جس کو چاہیں ذمہ داری دیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کوئی ذمہ داری بھی نہیں دیں گے تو کوئی اعتراض نہیں، اگر وزیراعظم نے موقع دیا قوم و ملک کی خدمت کروں گا۔

واضح رہے کہ ایوب آفریدی سے پہلے زلفی بخاری وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی کے عہدے پر فائز تھے، جنہوں نے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں نام آنے کے بعد عہدے سے استعفے دے دیا تھا۔
 

Back
Top