
سابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کی ٹوئٹ پر پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کا ردعمل آگیا۔
سابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان اور پاکستان زلمے خلیل زاد کی ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی صورتحال پر تشویش بڑھ رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1638385203562389510
فواد چوہدری نے کہا کہ زلمے خلیل زاد، سینیٹر جیکی روزن، کانگریس میں مائیک لوون اور اب امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق پر رپورٹ پاکستان میں گرفتاریوں اور تشدد پر شدید تشویش ظاہرکر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سفارتی طور پر تنہا ہے، سعودی عرب اور امارات جیسے دوست ملک فاصلے پر ہیں۔
ایک اور ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت ڈمی پارلیمان کے اجلاس میں کوئی ایسا قدم نہ اٹھائے جس سے سیاسی بحران سنبھالا نہ جا سکے، صوبائی انتخابات میں ایک دن کی تاخیر بھی آئین سے ماوراء ہو گی، سپریم کورٹ پر دباؤ کی تمام کوششوں کومسترد کرتے ہیں، اب وکٹ اٹھا کر بھاگوں مت مقابلہ کرو۔
https://twitter.com/x/status/1638398156999196673
زلمے خلیل زاد کی ٹویٹ پر مسلم لیگ (ن) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی ایک ٹویٹ کی گئی، جس میں کہا گیا کہ پاکستان کو یہ بتانے کے لئے آپ کا شکریہ کہ اصل ”درآمد شدہ“ کٹھ پتلی کون ہے۔ کٹھ پتلی بے نقاب ہوگیا ہے!
https://twitter.com/x/status/1638282301913157669
https://twitter.com/x/status/1638475304556544007
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5zlamytweetptipmln.jpg