
پنجاب حکومت نے ہر قسم کی زمینوں کی رجسٹریشن کا 76 سال پرانا نظام ختم کرکے نیا ای رجسٹری سسٹم متعارف کروادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے مکانات، کوٹھیوں، پلاٹس، زرعی و کمرشل اراضی کی رجسٹریشن کے حوالے سے قدیم نظام کو ختم کرتے ہوئے15 جنوری سے تمام زمینوں کی رجسٹریشن کے مینوئل سسٹم کو آن لائن(ای رجسٹریشن) پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس فیصلے کے بعد 15 جنوری سے تمام پراپرٹیز کو آن لائن رجسٹر کیا جائے گا، مینوئل نظام کے تحت پراپرٹی کی آخری رجسٹریشن 13 جنوری کی شام تک جاری رہیں، حکومت نے تمام پراپرٹیز دفاتر میں ای رجسٹری کیلئے نظام لاگو کردیا ہے اور اس نظام کو چلانے کیلئے تمام دفاتر میں جدید کمپیوٹرز اور تیز ترین انٹرنیٹ سروس بھی فراہم کردی گئی ہے۔

محکمہ ریونیو پنجاب کے مطابق آن لائن نظام سے رشوت اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا، عوام کو بھی بہت ریلیف ملے گا ، اس نظام کی مدد سے گھر بیٹھے شہری تمام پراپرٹیز کی تفصیلات آن لائن ہی چیک کرسکیں گے، آن لائن رجسٹری کیلئے تمام دستاویزات اس وقت تک اپلوڈ نہیں ہوں گے جب تک تمام ٹیکسز، ڈیوٹیز اور ادائیگیاں نا کردی جائیں،ادائیگیوں کے بعد رجسٹری اپلوڈ ہوگی جس کے بعد خریدار اور فروخت کنندہ دونوں رجسٹرار کے پاس پیش ہوں گے، اس حوالے سے محکمہ ریونیو نے خصوصی ایپ بھی متعارف کروادی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2pllkerejdjsr.png