زنجیروں میں جکڑا 5 سالہ بچہ کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے آزاد,ویڈیو وائرل

zanj1111i.jpg


کچے کے ڈاکوؤں نے بچوں کو بھی نہ بخشا,کچے کے ڈاکوؤں کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کمسن ایاز پٹھان کنھ کوڑ کے ڈاکوؤں کے قبضے میں ہے، ڈاکوؤں نے معصوم بچے کو زنجیروں سے جکڑ کر ویڈیو وائرل کی ہے جس میں بچہ زنجیروں سے جکڑا ہوا زاروں قطار رو رہا ہے۔

ویڈیو میں مغوی بچہ اپنے ورثا سے اپیل کررہا ہے کہ ڈاکوؤں کو پیسے دے کر میری جان چھڑوائیں۔ کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے کمسن ایاز پٹھان کو 14 اپریل کو گڈو کشمور سے باہر کھیلتے ہوئے اغوا کیا اور بچے کی رہائی کے بدلے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1788835168377073709
جیکب آباد میں 25 روزپہلے اغوا ہونے والے پولیس اہلکارکی ویڈیو کچے کے ڈاکوؤں نے جاری کر دی ۔ویڈیو کے مطابق پولیس اہلکار کو ڈاکوؤں نے درخت کے ساتھ زنجیروں سے باندھ کر رکھا ہوا ہے ، ویڈیو ْ میں اہلکارفیروز بروہی دہائیاں دے رہا ہے۔

مغوی اہلکار کا کہنا ہے کہ 16اپریل کو شکار پورسے مجھے والد سمیت اغوا کیا گیا، میرے والد ماسٹرسہیل بروہی گولی لگنے سے زخمی ہیں، والد کی حالت کیسی ہے، کچھ نہیں بتایا جارہا۔
https://twitter.com/x/status/1788989353080885545
فیروز بروہی کا مزید کہنا تھا کہ 25 روز گذرچکے ہیں کسی نے رہائی کی کوشش نہیں کی، مغوی اہلکارنے اپیل کی کہ ایم این اے اعجاز جکھرانی، ایم پی اے شیر محمد ہمیں بازیاب کرائیں۔

ماچھکہ کے علاقے میں کچے کے ڈاکوؤں نے ایک غریب قلفی فروش کو اغوا کرلیا اور ایک کروڑ تاوان طلب کیا ہے, صادق آباد میں ماچھکہ کے علاقے سردارپور سے کچے کے ڈاکوؤں نے قلفی فروش کو اغوا کر لیا، قلفی فروش گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا کہ کچے کے ڈاکو اس کو اٹھا کر لے گئے۔
https://twitter.com/x/status/1789532679198876105
ڈاکوؤں نے غریب محنت کش کے ورثا سے ایک کروڑ تاوان طلب کر لیا، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ 10 دن گزرنے کے باوجود پولیس نے واقعے کا مقدمہ تک درج نہیں کیا۔
 

Australian

Politcal Worker (100+ posts)
Kachey se pakkey ko mosoool.
Salimullah to kaleemullah

Allah es bachey ki hifazat kare.

I think he is being used for their popularity.