زکا اشرف بابر اعظم کے میسجز کا جواب نہیں دے رہے،راشد لطیف کاانکشاف

5rashbababrazzkakhahs.png

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکاء اشرف کو میسج کر رہے ہیں لیکن وہ جواب ہی نہیں دے رہے: راشد لطیف

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی راشد لطیف نے پاکستان ٹیلیویژن پر بھارت میں کھیلے جانے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023ء میں کھلاڑیوں کی کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو معاوضہ نہ دیئے جانے کا انکشاف کر دیا ہے۔ راشد لطیف نے کہا کہ خبر وہی ہوتی ہے جو روک لی جائے، یہ آسان ہوتا ہے، پاکستان کے میڈیا میں بہت سی خبریں باتیں چل رہی ہیں وہ شاید جھوٹ ہیں۔

سچی خبر یہ ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پچھلے 2 دنوں سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکاء اشرف کو میسج کر رہے ہیں لیکن وہ جواب ہی نہیں دے رہے، بابر اعظم نے سلمان نصیر اور عثمان واہلہ سے بھی رابطہ کیا لیکن کسی نے انہیں جواب نہیں دیا۔ قومی ٹیم کے کپتان کے میسج کا جواب نہ دینے کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پریس ریلیز جاری کی اور کھلاڑیوں کو یہ کہا جا رہا ہے کہ آپ نے جو سینٹرل کنٹریکٹ سائن کیا ہے وہ دوبارہ سے دیکھیں گے اسے تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ پچھلے 5 مہینوں سے کھلاڑیوں کو تنخواہ نہیں دی گئی تو وہ کیا خاک کھیلیں گے؟ اور اس کے پیچھے اور بہت سی باتیں بھی چھپی ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رضوان احمد اگر بیٹنگ کمپنی کا لوگو اپنی شرٹ پر نہیں لگانا چاہ رہے تو ان کی فرنچائز اور کرکٹ بورڈ کی طرف سے ان پر دبائو ڈالا جا رہا ہے ۔ رضوان احمد پر دبائو وہی ڈال رہے ہیں جنہوں نے پریس ریلیز جاری کی ہے، بورڈ والے بات ہی نہیں کر سکتے۔ ورلڈکپ کے بعد بہت سی باتیں سامنے آئیں گی۔

سینئر صحافی قادر خواجہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: سابق کرکٹر راشد لطیف صاحب نے حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ جناب پروفیشنل چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف صاحب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے میسجر اور کالز کا جواب نہیں دے رہے! کپتان نے عثمان واہلہ، سلمان نصیر سے بھی رابطہ کیا انہوں نے بھی کوئی جواب نہیں دیا! اور اب ذکاء اشرف صاحب کھلاڑیوں کو کہ رہے ہیں کہ سنٹرل کنٹریکٹ جو بنایا ہے وہ دوبارہ سے دیکھیں گے تو جناب چوہدری صاحب جس پر آپ کریڈٹ لے رہے تھے ویڈیو ڈالی تھی وہ کیا تھا؟؟؟
https://twitter.com/x/status/1717880486545035405
ہارون نامی صارف نے لکھا کہ: راشد لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا فون نہیں اٹھا رہے ہیں پچھلے 4 مہینوں سے انہیں تنخواہ ادا نہیں کی گئی۔ سینٹرل کنٹریکٹ پر نظرثانی کا کہا جا رہا ہے! یہ پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے انتہائی برا ہے!

https://twitter.com/x/status/1717883462705938770
یاد رہے کہ پی سی بی کی طرف سے گزشتہ روز پریس ریلیز جاری ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نے کپتان قومی کرکٹ ٹیم اور چیف سلیکٹر کی مرضی سے ٹیم کو منتخب کیا گیا، ان کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کی گئی۔ علاوہ ازیں چیئرمین پی سی بی کی سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد سے ملاقات ہوئی ہے جس کے بعد امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ ورلڈکپ کے بعد انہیں دوبارہ سے کپتان بنایا جائے گا۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
نگران چئیرمین نے بابر کا مستقبل ختم کرنے کے لئے ورلڈ کپ قربان کر دیا
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
...Ehsaan Framoshi acchi nahi lagti kisi ko bhi.
Jaisa solook Imran Khan sahab k saath huaa hai, Pakistan kabhi nahi jeet sakta World cup.
Baqiya matches bhi nahi jeet saktey.
 

Back
Top
Oops! We ran into some problems.
Oops! We ran into some problems. Please try again later. More error details may be in the browser console.
Oops! We ran into some problems.
Oops! We ran into some problems. Please try again later. More error details may be in the browser console.