
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاعر احمد فرہاد کو قید کے دوران سلو پوائزن دیئے جانے کے شبے کے اظہار کے بعد ان کے طبی معائنے کا حکم دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مظفر آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر احمد فرہاد کی اہلیہ نےعدالت کے روبرو موجودہ وکیل کو تبدیل کرنے کی استدعا کی اور موقف اپنایا کہ سینئر قانون دان سردار کے ڈی خان اور محمود بیگ کواحمد فرہاد کی وکالت کی ذمہ داری سونپی جائے۔
عدالت نے وکیل تبدیلی کی احمد فرہاد کی اہلیہ کی درخواست منظور کرلی جس کے بعد سردار کے ڈٰ خان نے عدالت میں ایک نئی درخواست جمع کروائی جس میں موقف اپنایا گیا کہ گزشتہ رات احمد فرہاد سے ملاقات کے دوران ان کی حالت ٹھیک محسوس نہیں ہوئی، ایسا لگتا ہے جیسے احمد فرہاد کو سلو پوائزن دیا جارہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1796857055061373112
اس الزام کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم جاری کردیا، عدالتی حکم کی روشنی میں عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹروں کی ٹیم کی جانب سے ا حمد فرہاد کا طبی معائنہ کیا جائےگی۔
عدالت نے پیر کو کیس پر مزید بحث جاری رکھنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت 3 جون تک ملتوی کردی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3ahmamdfardajshjhhd.png