زیادتی کے مجرموں کو نامرد بنانے کا قانون منظور، جماعت اسلامی کی مخالفت

senator-mushta11231.jpg


پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خواتین اور بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے عادی مجرم کو "نامرد" بنانے کا بل منظور کر لیا گیا۔ اس سزا کیلئے مجرموں کو کیمیائی طریقے سے نامرد بنایا جائے گا۔

پارلیمنٹ کے گذشتہ روز ہونے والے مشترکہ اجلاس میں انسداد ریپ کیساتھ ساتھ جنسی زیادتی کے کیسوں کی تحقیقات میں جدید آلات کا استعمال اور مقدمے کیلئے خصوصی کورٹس کے قیام کے بلز بھی منظور کئے گئے۔

حیران کن طور پر جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی سینیٹر مشتاق احمد نے عادی ریپسٹ کو نامرد بنانے کے بل پر احتجاج کرتے ہوئے اسے غیر شرعی اور غیر اسلامی قرار دیا۔

https://twitter.com/x/status/1460981999582294023
سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ جنسی زیادتی کے مرتکب مجرموں کو سرعام پھانسی دینی چاہیے کیونکہ اسلامی شریعت میں ایسے افراد کو نامرد بنانے کا ذکر نہیں ملتا۔ قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے اس بل کے مطابق کیمیائی طریقہ کار سے نامرد بنانے سے کوئی بھی مجرم ساری زندگی جنسی تعلق قائم کرنے کے قابل نہیں رہتا۔

بل کیلئے فوجداری (ترمیمی) بل 2021 کے ذریعے تعزیرات پاکستان 1860 اور فوجداری ضابطہ 1898 میں ترمیم کی گئی ہے۔ عدالت اس کا تعین ادویات سے متعلق حکام کے ذریعے کر سکتی ہے اور یہ عمل ایک مطلع شدہ میڈیکل بورڈ کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا۔
 

QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)

سزا ایسی ہونی چاہئے جو مجرم کی جرم کے مطابق ہو اور دوسروں کے لئے باعث عبرت ہو
زنا بالجبر - قاتل اور بچوں سے بد فعلی کے مجرموں کو سر عام لٹکانے سے ہی معاشرے سے یہ گندگی صاف ہو سکتی ہے
 

Shan ALi AK 27

Chief Minister (5k+ posts)
ذاتی طور پر مجھے یہ قانون درست نہیں لگتا
سائنس کے نقطہ نظر سے یہ ذہنی شیطانیت ہے
جنسی نہیں
کوئی نامرد بھی یہ گناہ کر سکتا ہے
اور ٩٩.٩٩% نارمل مرد یہ گناہ کرنے کا سوچتے بھی نہیں ہیں
بلکہ سننے میں اتا تو یہ ہے کے ایسے جرائم کرنے والے کسی نہ کسی
جنسی مسلے کا پہلے سے شکار ہوتے ہیں
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)

یہ مولوی اس سزا سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟????

ye sab molvi naa mard hoon ge
inhein pata hai
MOLVI MAAR QANOON WAPIS LO ---- MOLVI AUR MUNDAY BAZI LAZIM MALZOM HAI !!!


اسلامی قوانین کے مطابق ایسے شخص کو قتل کرنے کا حکم ہے۔۔ اب کوئی اس سے نرم سزا پر احتجاج کرتا ہے تواسکا مزاق اڑانے کے بجائے ، اپنے علم میں اضافہ کریں شکریہ۔


خصی (نامرد) کرنے کا قانون۔۔اور اس پر عمل درآمد کرانے پر شبہات۔
 
Last edited:

Fake system

Citizen
Tumhara Nikah parhaaey Molvi, tumhara janazaa prhaaey Molvi oor phir tum usko gaali bkoo.laanat tum pr...woo insaan chilla chilla kr keh rha Had qaaim kr doo,, jaan sey maar doo..wo tmharee loondey baaz bhaiyyo ko safe nhi kr rha,,blkey ye bol rha hey Islami law ke hisaab se szaa doo..
Lekin tmko kuch burey molwiyoo ki wja se sb boorey lgtey hey..tm logoo ki apney ghr mey koi nhi sunta isiliie apni frustration yha a kr nikaltey ho..Looosers
Jumma apne baap ke peechey prh lena,,Mard ke bachhey ho to Molwi ke peechey Jumma,Eid,Janazaa,Nikah kuch mt prhna..
Can u do that? Tum bewaqoof loog rooz khud se jhoot booltey hoo,srf thoorey sey likes ke liee..
 

Cyber_Security

Chief Minister (5k+ posts)
ذاتی طور پر مجھے یہ قانون درست نہیں لگتا
سائنس کے نقطہ نظر سے یہ ذہنی شیطانیت ہے
جنسی نہیں
کوئی نامرد بھی یہ گناہ کر سکتا ہے
اور ٩٩.٩٩% نارمل مرد یہ گناہ کرنے کا سوچتے بھی نہیں ہیں
بلکہ سننے میں اتا تو یہ ہے کے ایسے جرائم کرنے والے کسی نہ کسی
جنسی مسلے کا پہلے سے شکار ہوتے ہیں
Well said.
Fully agree with you. Such people don't have problems in their testicles but in their brains.
 

Back
Top