
تحریک انصاف کے ووٹوں سے جیتنے والے ایم این اے عادل بازئی جنہیں زبردستی مسلم لیگ ن کا رکن اسمبلی ڈیکلئیر کیا گیا تھا، نے آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دینے سے انکار کیا تو اسکا گھر ، کاروبار تباہ کردیا گیا، پلازے گرادئیے گئے مگر وہ ڈٹا رہا۔
صرف اسی پر اکتفا نہیں کیا گیا بلکہ عادل بازئی کی اسمبلی رکنیت بھی ختم کرانے کی کوشش ہورہی ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔
عادل بازئی کی بہادری اور ڈٹے رہنے کی تحریک انصاف کے رہنماؤں کے علاوہ سوشل میڈیاصارفین اور صحافی بھی کررہے ہیں اور انکا کہنا ہے کہ ایک طرف زین قریشی اور مبارک زیب خان ہے اور دوسری طرف عادل بازئی جس نے سب کچھ تباہ کروالیا مگر ڈٹا رہا۔
قاسم سوری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب نیت صاف، حوصلے بلند، اپنے لیڈر پر اعتماد اور اللہ تعالیٰ کی ذات پر یقین کامل ہو تو پھر دنیا کی کوئی طاقت، کوئی فسطائیت، کوئی لالچ آپ کو نہیں خرید سکتا، بلوچستان کا بہادر نوجوان عادل خان بازئی اپنے کپتان کےلیے اپنا کروڑوں، اربوں کا نقصان اور جان لینے کی دھمکیاں ہنس کر سہہ گیا۔
https://twitter.com/x/status/1848219368380887161
صابر شاکر کا کہنا تھا کہ عادل بازئی سب کچھ لُٹا کر بھی ثابت قدم رہا
https://twitter.com/x/status/1848169645687320817
سلطان سالارزئی نے تبصرہ کیا کہ عادل بازئی نے ہم بلوچستان والوں کی لاج رکھی. بہت الزامات بہت اعتراضات آئے اس پر. لیکن جوان بدترین مالی نقصانات، دھمکیاں اور پریشانی برداشت کرگیا مگر بہکا نہیں. انکو ، انکے خاندان کو اور انکے مینٹور اعظم سواتی صاحب کو بہت خراج تحسین اور مبارکباد
https://twitter.com/x/status/1848341053281038742
پی ٹی آئی رکن اسمبلی شاہد خٹک نے تبصرہ کیا کہ بلوچستان کوئٹہ کی عوام عادل بازئی کا وہ تاریخ استقبال کرے گی جو تاریخ میں کسی کا بلوچستان میں نہیں ہوا ہو گا میں بلوچستان کی غیرتمند عوام سے اپیل کرتا ہو اپ لوگ جائے عادل بازئی کے گھر وہاں اُن کے فیملی کو پیغام دے کہ اپ کے بیٹے نے عمران خان کے ساتھ جو وفا نبھائی اپ کے آنے والے نسلوں کی لوگ عزت کرینگے۔
https://twitter.com/x/status/1848344572075929713
احمد وڑائچ نے تبصرہ کیا کہ پورے ایوان میں واحد داد کا مستحق عادل بازئی ہے، ن لیگ نے ڈی سیٹ کرنے کیلئے ریفرنس بھیجا، پلازہ گرایا گیا، گھر کے باہر مشینری پہنچی لیکن ووٹ نہیں دیا۔ ویل ڈن جوان، خوش رہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ بازئی کو ٹکٹ دینے کی مخالفت ہوئی، اعظم سواتی نے کہا ٹکٹ دیں، لوٹا نہیں ہو گا۔
https://twitter.com/x/status/1848136910654545923
منصور کلاسرا نے ردعمل دیا کہ عادل بازئی ان تمام گدی نشین وڈیروں سرمایہ کاروں سے معتبر ٹھہرے جو آئینی ترامیم میں جھک گئے لیٹ گئے
https://twitter.com/x/status/1848421221572161565
نادربلوچ کا کہنا تھا کہ عادل تاریخ میں آپ کا نام سنہری حروف میں لکھا جائیگا۔۔۔ دنیا شجاع اور وفا شعاروں کو یاد کرتی ہے غداروں کو نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1848314308876230885
رضوان غلزئی نے کہا کہ اکیلا عادل بازئی پوری پارلیمنٹ پر بھاری رہا۔ اپنی سیٹ، کاروبار سب کچھ قربان کردیا مگر ڈٹا رہا
https://twitter.com/x/status/1848341796285493357
فوزیہ صدیقی نے تبصرہ کیا کہ ان سب لوٹوں پر کوئٹہ کا یہ نوجوان عادل بازئی بازی لے گیا، اس کے گھر والوں کو اٹھایا گیا اس کا کاروبار تباہ کیا گیا گھر گرایا گیا مگر یہ ثابت قدم رہا، ملک عادل خان بازئی جیسے نوجوان ھی عمران خان کے حقیقی جانشین ہیں، آپ نے عمران خان کا سر فخر سے بلند کردیا
https://twitter.com/x/status/1848166705434185983
سجادچیمہ کا کہنا تھا کہ میں وفا پرستی پر یقین رکھنے والا انسان تو نہیں ہوں لیکن مجھے عادل بازئی نے غلط ثابت کردیاہے
https://twitter.com/x/status/1848301469197361534
صبور خواجہ نے ردعمل دیا کہ زین قریشی کی سو سالہ گدی نشینی سے عادل بازای کا گرا ہوا مکان معتبر ہے
https://twitter.com/x/status/1848153041800687702
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/adilzbai11h2.jpg