سائفر کو ایک پھر زندہ کردیاگیا

ikhaaiaha.jpg

سائفر کو ایک بار پھر زندہ کردیا گیا۔۔ وہ سائفر جس کانام عمران خان نے لینا چھوڑدیا تھا، اسے ایک بار پھر زندہ کردیا گیا

تحریک عدم اعتماد کے بعد عمران خان اپنے جلسوں میں سائفر کا تذکرہ کرتے رہے،یہی سائفر تھا جو عمران خان کی مقبولیت کی بنیاد بنا، امپورٹڈ حکومت نامنظور نعرے کی بنیاد بنا۔۔ عمران خان نے کچھ ماہ تک تو سائفر کا خوب تذکرہ کیا لیکن پھر اچانک سائفر کا ذکر ہی بند کردیا۔

کہا جاتا ہے کہ پاکستانیوں کی یادداشت بہت کمزور ہے، پاکستانی بھول رہے تھے کہ کوئی امریکہ سے سائفر بھی آیا تھا جو عمران حکومت ختم ہونے کی بنیاد بنا۔

اس سائفر کو شہبازحکومت بھی جھوٹ قرار نہیں دے سکی اور سائفر کو تسلیم کرتی رہی، آئی ایس پی آر نے کہا کہ سازش نہیں مداخلت ہوئی ہے۔

کئی ماہ سے عمران خان نے اپنے بیانات میں تذکرہ نہیں کیا لیکن اعظم خان سے منسوب بیان چلاکر ایک بار پھر سائفر کو زندہ کردیا۔اعظم خان کئی دن سے لاپتہ تھے، انکے اہلخانہ نے پولیس میں شکایت بھی درج کرائی تھی، اسلام آباد پولیس نے بھی اعظم خان کو گرفتار کرنیکی تردید کی تھی۔

سوال یہ اٹھتا ہے کہ اعظم خان کو پولیس نے گرفتار نہیں کیاتو اعظم خان کو مجسٹریٹ کے سامنے کس نے پیش کیا؟ مجسٹریٹ کون تھا؟کس نے 164 وعدہ معاف گواہ کا بیان لیا؟اعظم خان کا کس عدالت سے جسمانی ریمانڈ لیا گیا؟ کونسی جیل میں رکھا؟

حکومت نے اس قدم سے صرف سائفر کو زندہ نہیں کیا بلکہ قومی سلامتی کے اداروں ، سفارتی تعلقات کو بھی مذاق بنادیا ہے،دوسرا ہماری صحافت اور سینئر صحایف بھی مذاق بنے ہیں جو یہ سوال پوچھنے کی بجائے کہ اعظم خان لاپتہ ہیں سائفر کی دم پکڑنے میں مصروف ہیں۔


آج حکومت نے جو کچھ کیا ہے اس پر عمران خان کو حکومت کا مشکور ہونا چاہئے